سندھ کابینہ نے پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن ، پاکستان اسٹیل مل اور لاکھڑا کول پاور پلانٹ کی نجکاری کی سختی کے ساتھ مخالفت کردی
پاکستان اسٹیل مل کے کارکن اپنی تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے باعث فاقہ کشی کا شکار ہیں، وزیراعلیٰ سندھ یہ بات بالکل واضح ہے کہ اگر پاکستان اسٹیل مل کی نجکاری کردی جاتی ہے تو پاکستان اسٹیل مل کی زمین خود بخود صوبائی حکومت کو منتقل ہوجائے گی وفاقی حکومت کو چاہیے وہ پی آئی اے ، پاکستان اسٹیل مل اور لاکھڑاکول فائر پاور پلانٹ کے ورکرز کے مفادات کا تحفظ کرے، اجلاس سے خطاب
پیر 19 فروری 2018 23:13
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ یہ بات بالکل واضح ہے کہ اگر پاکستان اسٹیل مل کی نجکاری کردی جاتی ہے تو پاکستان اسٹیل مل کی زمین خود بخود صوبائی حکومت کو منتقل ہوجائے گی۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کو چاہیے کہ وہ پی آئی اے ، پاکستان اسٹیل مل اور لاکھڑاکول فائر پاور پلانٹ کے ورکرز کے مفادات کا تحفظ کرے۔ سندھ حکومت ان کی نجکاری کے خلاف احتجاج کرے گی۔کابینہ نے متفقہ طورپر وزیر اعلی سندھ کو اختیار دیا کہ وہ وفاقی حکومت کو کابینہ کا واضح پیغام دے دیں ۔ کابینہ کے ایجنڈے میں سندھ پولیس(تبادلے، پوسٹنگ اور مدت) قواعد 2017 کے ڈرافٹ ،سندھ کی پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں سے متعلق ڈرافٹ قانون، ضیا الدین یونیورسٹی کے چارٹر میں ترمیم،سندھ کول اتھارٹی قواعد 2017،سندھ نوریاآباد گیس فائر پاور پروجیکٹ،سندھ مائننگ کنسیشن قواعد 2002 کی نظر ثانی شدہ ترمیم ،مائنز کمیٹی کی ساخت وضع کرنے کے لیے اختیارات کی تفویض ، سندھ رویت ہلال ایکٹ 2017 سے متعلق قانون سازی ، سندھ قرآن (پرنٹنگ،ریکارڈنگ اورشہید اور مقدس اوراق ورک کے ڈسپوزل)ایکٹ 2018،لا آفیسر(کنڈیشنز آف سروس) قواعد میں ترمیم،سندھ ٹوررزم ڈیولپمنٹ کارپوریشن امپلائز(سروسز) بائے لاز 2017؛سندھ امپلائز سوشل سیکوریٹی (ترمیمی)بل 2017، ضلع کے حساب سے ویٹنری سروس پروگرام کے تحت کنٹریکٹ پر ویٹنری ڈاکٹرز کی ریگولرائزیشن۔ اجلاس میں پولیس قوانین پر تفصیلی غور کیاگیا اور بالآخر یہ طے پایا کہ جیسا کہ یہ معاملہ سپریم کورٹ میں ہے لہذا عدالت کے سندھ حکومت کی اپیل پر فیصلے تک اس معاملے کو موخر کردیاجائے۔کابینہ میں سندھ کی پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں کے متعلق ڈرافٹ قانون پر غور کیاگیا اور اس کی منظوری دی گئی ۔ نئے ڈرافٹ قانون کے تحت وائس چانسلر، ڈی این اور پرو وائس چانسلر کی تعیناتی وزیر اعلی سندھ کریں گے اور گورنر بطور چانسلر اعزازی ڈگریاں دیں گے۔ رجسٹرار اور کنٹرولر امتحانات کی تعیناتی سلیکشن کمیٹی کی سفارشات پر سینڈیکیٹ کرے گی۔کابینہ نے ڈرافٹ قانون کی منظوری دی اور فیصلہ کیا کہ اسے ہائیر ایجوکیشن کے لیے اسے اسٹینگ کمیٹی کو بھیجا جائے۔ ضیا الدین یونیوسٹی کے چارٹر میں ترمیم کی بھی منظوری دی گئی ۔ کابینہ نے سندھ کول اتھارٹی 2017 کے قواعد کی بھی منظوری دی ۔ کابینہ کو بتایا گیاکہ نوریا آباد پاور پروجیکٹ اپنے مکمل گنجائش کے ساتھ چل رہاتھا اور یہ کے الیکٹرک کو 100میگا واٹ بجلی فراہم کررہاتھا۔ کابینہ نے سیکریٹری انرجی آغا واصف کی جانب سے دی جانے والی پریزنٹیشن کے بعد سندھ نوریا آباد پاور کمپنی پرائیویٹ لمیٹڈ کی گیس کی فراہمی کے معاہدے میں چند ترامیم کی منظوری دی،یہ ترامیم خالصتا ٹیکنیکل ہیں مثلا کمرشل آپریشن کی تاریخ 31 دسمبر کی گئی متبادل فیول کا لفظ ہذف کردیا گیا اور ترامیم اوگرا اتھاریٹیز کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے کی گئیں ۔ سندھ کابینہ نے سندھ مائننگ کنسیشن رولز 2002 کی نظر ثانی شدہ ترمیم پر غور کیا اور اس کی منظوری دی ۔ کابینہ کو سیکریٹری مائنز اینڈ منرل شمس سومرو نے پریزنٹیشن دی۔ کابینہ کو بتایا گیا کہ سندھ مائننگ کنسیشن رولز 2002 میں تشکیل دیئے گئے تھے مگر لائسینسنگ اتھارٹی کی موجودہ تشریح میں وضاحت کی کمی تھی ۔لائسینسنگ کے اختیارات سیکریٹری مائنز اینڈ منرل کو دیئے گئے تھے اور صوبائی وزیر کو ایپیلیٹ اتھارٹی بنایا گیا تھا کابینہ نے نظر ثانی شدہ ترمیم کی منظوری دے دی ۔ سیکریٹری زکو اینڈ عشر اور مذہبی امور ریاض سومرونے کابینہ کو رویت ہلال پر قانون سازی سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ تمام مذہبی مواقعوں پر قومی سطح پر اتفاق رائے اور رویت ہلال انتظامات کو ریگولیٹ کرنے کے لیے وفاقی حکومت ڈرافٹ قانون کرے۔انہوں نے صوبائی حکومتوں سے درخواست کی کہ وہ ایک قرار داد پاس کریں جس میں وفاقی حکومت کو یہ اختیار دیا جائے کہ وہ ان کی طرف سے رویت ہلال کے لیے قانون سازی کریں ۔دیگر صوبائی اسمبلیاں پہلے ہی ایسی ہی قراردادیں پاس کرچکی ہیں لہذا سندھ اسمبلی بھی اس قرار داد کو منظور کرے۔ کابینہ نے تجویز کی منظوری دی اور محکمہ زکو اور مذہبی امورکو ہدایت کی کہ وہ قرارداد اسمبلی میں جمع کرائیں۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
پیر 19 فروری 2018 کی مزید خبریں
-
آئین میں تمام اداروں کی حدود کا تعین موجود ہے، انہیں ان حدود میں رہ کر کام کرنا ہوگا، منتخب نمائندوں کو عدالتوں میں چور، ڈاکو اور مافیا کہا جاتا ہے،
-
نوازشریف کیخلاف توہین عدالت کی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت کیلئے مقرر
-
چیئرمین نیب نے وزیر ہائوسنگ اکرم درانی کیخلاف اختیارات کے ناجائز استعمال، پلاٹس کی غیر قانونی الاٹمنٹس کا نوٹس لے لیا
-
ہمارا جتنا احتساب ہونا تھا ہو گیا اب جھوٹوں کی باری ہے، مریم نواز
-
ن )لیگ کا ججز کا طرز عمل پارلیمنٹ میں زیر بحث لانے کا فیصلہ
-
جاتی امراء میں مسلم نواز شریف کی زیر صدارت پارٹی اجلاس
-
پاناما انکشافات پراپوزیشن نے کہا تھا مسئلہ پارلیمنٹ میں حل ہونا ضروری ہے ،ْخورشید شاہ
-
نواز شریف نے اسی اسمبلی کے فلور پر کس آئین کے تحت جھوٹ بولا ڈاکٹر طاہر القادری
-
آئین اور جمہوریت کا عدم تسلسل ملکی حالات کی خرابی کی وجہ ہے ،ْاحسن اقبال
-
ملک میں امن کیلئے سب سے زیادہ قربانیاں سوات ، مالا کنڈ کے لوگوں نے دی، مراد سعید
-
مساجد مدرسوں خانقاہوں تعلیمی اداروں حساس مراکز سمیت ملک کا کوئی حصہ دہشت گردی سے محفوظ نہیں ہے ، مولانا فضل الرحمن
-
سندھ کابینہ نے پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن ، پاکستان اسٹیل مل اور لاکھڑا کول پاور پلانٹ کی نجکاری کی سختی کے ساتھ مخالفت کردی
-
مفتی عبدالقوی نے عمران خان کا ولیمہ منعقد کر ا نے کا اعلا ن کر دیا
-
تعلیمی اداروں سے بوٹی مافیا کا خاتمہ اور میرٹ کا بول بالا مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے بڑے کارنامے ہیں،وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر خان
-
آئندہ الیکشن کارکردگی کی بنا پر جیتیں گے، احتجاجی سیاست کرنے والوں کو خفت کے سوا کچھ حاصل نہیں ہو گا ،رانا ثناء الله خاں
-
لودھراں کے الیکشن نے ثابت کردیا عوام کے دلوں کے اصل حکمران نوازشریف ہی ہیں،مخدوم جاوید ہاشمی
-
بلوچستان میں سینیٹ کی 11 نشستوں میں کامیابی کیلئے آزاد امیدوار وں نے رابطے تیز کر دیئے
-
میرپور خاص: سول اسپتال میں نرسوں نے ہراسانی پر سینئر ڈاکٹر کو پیٹ ڈالا
-
نوشہرہ ،معمولی تکرار پر مسلح ملزم کی راستہ روک پر گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ سے عالم دین اور انکا بھائی جاں بحق
-
وزیراعلیٰ کی زیرصدارت اجلاس، صحت عامہ کے شعبہ میں جاری اصلاحاتی پروگرام پر پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا
-
بجلی پیدا کرنے والی کمپنیوں کی طرف سے 15 ارب یونٹس نقصان کی خبر بے بنیاد تھی، 3.5 ارب یونٹس سٹینڈ بائی رکھنے کی اجازت ہوتی ہے،عابد شیر علی
-
پی آئی اے لاپتہ ہونے والے جہاز کے انجن کی قیمت 13 لاکھ ڈالر لگی ہے، ایوان طے کرے کہ اس معاملے کو ایوان میں زیر بحث لانا ہے،سپیکر قومی اسمبلی
-
وزیر خزانہ اسحاق ڈار سمیت حکمران جماعت کے دیگر امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظوری کی منظوری کیخلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا گیا
-
پاکستان میں قدرتی گیس کے ذخائر ختم ہونے والے ہیں
-
ایران کے ساتھ دیر پا سفارتی ، اقتصادی اور تجارتی تعلقات کے خواہاں ہیں، پرویز خٹک
-
وزیر اعظم روزانہ چیف جسٹس کیخلاف زہراگل رہے ہیں تو پتا نہیں ملک کیسے چل رہا ہے ‘فواد چوہدری
-
وزیر اعظم نے نواز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی حامی بھر لی
-
وزیراعظم نے فوج سعودی عرب میں تعینات کرنے کی منظوری دی ہے، خرم دستگیر
-
دوران حج خواجہ سرائوں کی رضاکارانہ خدمات لینے کا فیصلہ
-
ْ زینب قتل کیس جیسے واقعات ملک بھر میں ہورہے ہیں ، معاشرے کا سیاہ حصہ ہیں ، طلال چوہدری
-
کوہاٹ کی میڈیکل کی طالبہ عاصمہ رانی کے قاتل مجاہد کی تصویر انٹرپول کی ویب سائٹ پر جاری
-
انڈونیشیا ،جزیرہ سماٹرا میں آتشی پہاڑ دوبارہ سے متحرک
-
ننھی زینب کے المناک قتل کا منظر مصرمیں دہرا دیا گیا
-
یورپی ملک میں مردوں کے ختنوں پر پابندی عائد
-
زندگی بھر فلسطینیوں کے حقوق کی حمایت کرنیوالی سماجی وانسانی حقوق مارگریت ٹیڈراس 99 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں
-
بھارتی پارلیمنٹ میں گائے کو شناختی کارڈ جاری کرنے کا بل پیش
-
مسلمان کا بے رحمانہ قتل کرنے والے بھارتی شخص کی ایک اور متنازع ویڈیو وائرل
-
یو اے ای: آٹھ سالہ بچہ ایک دن کیلئے پولیس اہلکار بن گیا
-
بھارت نے ہائپر لوپ نامی سسٹم کی تیاری کا اعلان کردیا
-
برطانوی وزیراعظم تھریسامے کا حجاب پہن کر مسجد کا دورہ،تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
-
کرپشن الزامات پر لٹویا کے مرکزی بینک کے سربراہ سے تفتیش
-
بھارت، ریلائنس گروپ کا مہارشٹرا میں صنعتی زون کے قیام کے لئی600 ارب روپے کی سرمایہ کاری کا اعلان
-
قطر کی جانب سے حلیفوں کو چراغ پا کرنے کا سلسلہ جاری، اردگان کیلئے انتباہ
-
ایران طیارہ حادثہ،
-
سیڑھیاں چڑھنا بلڈ پریشر کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے ،نئی تحقیق
-
نویں جماعت کی طالبہ کو والدین نے اپنی اپنی محبت کی خاطربے یارومددگار چھوڑ دیا
-
دلہن دوست کے ساتھ فرار، دولہا انتظارکرتا رہ گیا، باراتیوں میں کہرام
-
اسلام آباد ہائیکورٹ ،طیبہ تشدد کیس میںگمشدگی سے متعلق رپورٹ ریکارڈ کا حصہ بنانے کیلئے ایڈووکیٹ جنرل کی استدعا منظور
-
استعمال شدہ کاروں کی درآمد دوبارہ کھولنے زرمبادلہ کے ذخائر پر کوئی اثر نہیں پڑے گا،مفتاح اسماعیل مشیر وزیراعظم
-
محکمہ موسمیات نے پھر سے بارشوں کی پیشن گوئی کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.