پی آئی اے لاپتہ ہونے والے جہاز کے انجن کی قیمت 13 لاکھ ڈالر لگی ہے، ایوان طے کرے کہ اس معاملے کو ایوان میں زیر بحث لانا ہے،سپیکر قومی اسمبلی

پیر 19 فروری 2018 23:07

اسلام آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 19 فروری 2018ء)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ پی آئی اے کے لاپتہ ہونے والے جہاز کے انجن کی قیمت 13 لاکھ ڈالر لگی ہے، ایوان طے کرے کہ اس معاملے کو ایوان میں زیر بحث لانا ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو قومی اسمبلی میں شازیہ مری نے کہا کہ پی آئی اے اور پاکستان اسٹیل ملز کی نجکاری کی بات ہو رہی ہے۔ ابھی تک سابق جرمن سی ای او جہاز کے معاملے کی رپورٹ بھی نہیں آئی۔ سپیکر نے کہا کہ دوران سفر ایم ڈی پی آئی اے نے انہیں بتایا ہے کہ اس جہاز کے انجن کی قیمت 13 لاکھ ڈالر لگی ہے۔ باقی حصے کی قیمت بھی ملے گی۔ آپ لوگ طے کرلیں کہ اس معاملے کو ایوان میں زیر بحث لانا ہے تو لا سکتے ہیں۔