ایران کے ساتھ دیر پا سفارتی ، اقتصادی اور تجارتی تعلقات کے خواہاں ہیں، پرویز خٹک
خیبرپختونخوا تجارتی اور صنعتی سرگرمیوں کا مرکز بننے جارہا ہے،۔چین ، ملائشیا ، روس اور دیگر بین الاقوامی ممالک کے سرمایہ کار خیبرپختونخو امیں سرمایہ کاری کو ترجیح دے رہے ہیں، صوبائی حکومت ایرانی سرمایہ کار کمپنیوں کو بھی خیبرپختونخوا میں سرمایہ کار ی کیلئے خوش آمدید کہے گی،وزیراعلی کا ایران کے قونصل جنرل محمد بی ،بیگی سے تبادلہ خیال
پیر 19 فروری 2018 22:49
(جاری ہے)
گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ سرمایہ کاری کے منصوبوں کو ترجیح دی جائے گی۔
صوبائی حکومت نے صوبے میں سرمایہ کاروں کو پرکشش مراعات دے رکھی ہیں ۔صوبائی حکومت ایرانی کمپنیوںکو پاکستان میں سرمایہ کاری کے سلسلے میں بینک ٹرانزیکشن اور دیگر درپیش مسائل کے حل کیلئے بھی تعاون یقینی بنائے گی ۔ان خیالات کا اظہار اُنہوںنے وزیراعلیٰ ہائوس پشاور میں ایران کے قونصل جنرل محمد بی ،بیگی سے تبادلہ خیالات کے دوران کیا۔ وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری / کمشنر پشاور شہاب علی شاہ اور دیگر متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے ۔اس موقع پر پاکستان ایران تعلقات اور صوبائی حکومت اور ایران کے درمیان باہمی دلچسپی کے اُمور پر تفصیلی تبادلہ خیالات کیا گیا۔رہنمائوں نے اس امر پر اتفاق کیا کہ ایران اور پاکستان کے تعلقات اساسی اور تاریخی نوعیت کے ہیںاور تعلقات کے مزید استحکام کیلئے اعلیٰ سطح پر وفود کے تبادلے جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔پاکستان میں ایرانی تاجروں اور سرمایہ کاروں کو درپیش مسائل خصوصی طور پر زیر بحث لائے گئے جن میں بینکنگ ٹرانزیکشن کے سلسلے میں صوبائی حکومت سے تعاون کی درخواست کی گئی ۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ وہ ایران سے دیر پا اقتصادی تعلقات کے خواہاں ہیں۔اس سلسلے میں زیادہ تر مسائل وفاقی حکومت سے وابستہ ہیں تاہم صوبائی حکومت مسائل کے حل کیلئے اپنی سطح پر بھر پور تعاون کرے گی ۔پرویز خٹک نے کہاکہ خیبرپختونخوا سی پیک کے تناظر میں مستقبل کیلئے تجارتی اور صنعتی سرگرمیوں کا حب بننے جارہا ہے دُنیا بھر سے سرمایہ کاریہاں کا رخ کر رہے ہیں۔ایران کو بھی اس موقع سے فائدہ اُٹھانے کیلئے آگے آنا چاہیئے خیبرپختونخو اکے آئل اینڈ گیس ، توانائی ، پن بجلی ، سیاحت اور صنعت کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔ سرمایہ کاری کے عمل کو آسان ترین بنانے کیلئے خیبرپختونخو ااکنامک زون ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی تشکیل دی گئی ہے جس کے تحت سرمایہ کاروں کو ون ونڈ و آپریشن کے تحت سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ صوبے بھر میں صنعتی بستیوں کے قیام پر کام جاری ہے ۔رشکئی میں 40 ہزار کنال اراضی پر محیط اکنامک زون پر کام جاری ہے۔وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ سی پیک کا مغربی روٹ 600 کلومیٹر مختصر ہے ۔ دوسری طرف گلگت چترال روٹ سے یہ علاقہ واخان تک اوپن ہو جائے گا۔ چین نے افغانستان کیلئے بھی ون بیلٹ ون روڈ کا پروگرام بنایا ہے ۔ان تمام چیزوں کو دیکھتے ہوئے خیبرپختونخوا نہ صرف پاکستان میں بلکہ پورے وسطی ایشیاء کیلئے تجارت کا مرکز ثابت ہو گا۔ ہم اس سلسلے میں پہلے سے منصوبہ بندی کرچکے ہیں۔ ایرانی قونصل جنرل نے سرمایہ کاری کے فروغ اور ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات کی بہتری کیلئے صوبائی حکومت کی کاوشوں کو سراہا اور کہاکہ ایران کے سفیر ، تاجر برادری اور سرمایہ کار کمپنیاں پہلے سے سی پیک میں شامل ہونے کا اظہار کر چکے ہیں۔ ہم سی پیک کے تحت تمام پراجیکٹس میں سرمایہ کاری کیلئے تیار ہیں۔ خیبرپختونخو اکے سمال انڈسٹریز سمیت مختلف شعبوں میں معاہدے بھی کر چکے ہیں۔ قونصل جنرل نے صحت کے شعبے میں بھی طبی ٹیموں کے تبادلے کی تجویز پیش کی جس کو وزیراعلیٰ نے خوش آمدید کہا۔ قونصل جنرل نے ا س موقع پریونیورسٹی ٹائون میں ایرانی قونصلیٹ کو جانے والی سڑک کو کھولنے اور سکیورٹی کا متبادل بندوبست کرنے کی تجویز سے اتفاق کیا ۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
پیر 19 فروری 2018 کی مزید خبریں
-
آئین میں تمام اداروں کی حدود کا تعین موجود ہے، انہیں ان حدود میں رہ کر کام کرنا ہوگا، منتخب نمائندوں کو عدالتوں میں چور، ڈاکو اور مافیا کہا جاتا ہے،
-
نوازشریف کیخلاف توہین عدالت کی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت کیلئے مقرر
-
چیئرمین نیب نے وزیر ہائوسنگ اکرم درانی کیخلاف اختیارات کے ناجائز استعمال، پلاٹس کی غیر قانونی الاٹمنٹس کا نوٹس لے لیا
-
ہمارا جتنا احتساب ہونا تھا ہو گیا اب جھوٹوں کی باری ہے، مریم نواز
-
ن )لیگ کا ججز کا طرز عمل پارلیمنٹ میں زیر بحث لانے کا فیصلہ
-
جاتی امراء میں مسلم نواز شریف کی زیر صدارت پارٹی اجلاس
-
پاناما انکشافات پراپوزیشن نے کہا تھا مسئلہ پارلیمنٹ میں حل ہونا ضروری ہے ،ْخورشید شاہ
-
نواز شریف نے اسی اسمبلی کے فلور پر کس آئین کے تحت جھوٹ بولا ڈاکٹر طاہر القادری
-
آئین اور جمہوریت کا عدم تسلسل ملکی حالات کی خرابی کی وجہ ہے ،ْاحسن اقبال
-
ملک میں امن کیلئے سب سے زیادہ قربانیاں سوات ، مالا کنڈ کے لوگوں نے دی، مراد سعید
-
مساجد مدرسوں خانقاہوں تعلیمی اداروں حساس مراکز سمیت ملک کا کوئی حصہ دہشت گردی سے محفوظ نہیں ہے ، مولانا فضل الرحمن
-
سندھ کابینہ نے پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن ، پاکستان اسٹیل مل اور لاکھڑا کول پاور پلانٹ کی نجکاری کی سختی کے ساتھ مخالفت کردی
-
مفتی عبدالقوی نے عمران خان کا ولیمہ منعقد کر ا نے کا اعلا ن کر دیا
-
تعلیمی اداروں سے بوٹی مافیا کا خاتمہ اور میرٹ کا بول بالا مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے بڑے کارنامے ہیں،وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر خان
-
آئندہ الیکشن کارکردگی کی بنا پر جیتیں گے، احتجاجی سیاست کرنے والوں کو خفت کے سوا کچھ حاصل نہیں ہو گا ،رانا ثناء الله خاں
-
لودھراں کے الیکشن نے ثابت کردیا عوام کے دلوں کے اصل حکمران نوازشریف ہی ہیں،مخدوم جاوید ہاشمی
-
بلوچستان میں سینیٹ کی 11 نشستوں میں کامیابی کیلئے آزاد امیدوار وں نے رابطے تیز کر دیئے
-
میرپور خاص: سول اسپتال میں نرسوں نے ہراسانی پر سینئر ڈاکٹر کو پیٹ ڈالا
-
نوشہرہ ،معمولی تکرار پر مسلح ملزم کی راستہ روک پر گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ سے عالم دین اور انکا بھائی جاں بحق
-
وزیراعلیٰ کی زیرصدارت اجلاس، صحت عامہ کے شعبہ میں جاری اصلاحاتی پروگرام پر پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا
-
بجلی پیدا کرنے والی کمپنیوں کی طرف سے 15 ارب یونٹس نقصان کی خبر بے بنیاد تھی، 3.5 ارب یونٹس سٹینڈ بائی رکھنے کی اجازت ہوتی ہے،عابد شیر علی
-
پی آئی اے لاپتہ ہونے والے جہاز کے انجن کی قیمت 13 لاکھ ڈالر لگی ہے، ایوان طے کرے کہ اس معاملے کو ایوان میں زیر بحث لانا ہے،سپیکر قومی اسمبلی
-
وزیر خزانہ اسحاق ڈار سمیت حکمران جماعت کے دیگر امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظوری کی منظوری کیخلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا گیا
-
پاکستان میں قدرتی گیس کے ذخائر ختم ہونے والے ہیں
-
ایران کے ساتھ دیر پا سفارتی ، اقتصادی اور تجارتی تعلقات کے خواہاں ہیں، پرویز خٹک
-
وزیر اعظم روزانہ چیف جسٹس کیخلاف زہراگل رہے ہیں تو پتا نہیں ملک کیسے چل رہا ہے ‘فواد چوہدری
-
وزیر اعظم نے نواز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی حامی بھر لی
-
وزیراعظم نے فوج سعودی عرب میں تعینات کرنے کی منظوری دی ہے، خرم دستگیر
-
دوران حج خواجہ سرائوں کی رضاکارانہ خدمات لینے کا فیصلہ
-
ْ زینب قتل کیس جیسے واقعات ملک بھر میں ہورہے ہیں ، معاشرے کا سیاہ حصہ ہیں ، طلال چوہدری
-
کوہاٹ کی میڈیکل کی طالبہ عاصمہ رانی کے قاتل مجاہد کی تصویر انٹرپول کی ویب سائٹ پر جاری
-
انڈونیشیا ،جزیرہ سماٹرا میں آتشی پہاڑ دوبارہ سے متحرک
-
ننھی زینب کے المناک قتل کا منظر مصرمیں دہرا دیا گیا
-
یورپی ملک میں مردوں کے ختنوں پر پابندی عائد
-
زندگی بھر فلسطینیوں کے حقوق کی حمایت کرنیوالی سماجی وانسانی حقوق مارگریت ٹیڈراس 99 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں
-
بھارتی پارلیمنٹ میں گائے کو شناختی کارڈ جاری کرنے کا بل پیش
-
مسلمان کا بے رحمانہ قتل کرنے والے بھارتی شخص کی ایک اور متنازع ویڈیو وائرل
-
یو اے ای: آٹھ سالہ بچہ ایک دن کیلئے پولیس اہلکار بن گیا
-
بھارت نے ہائپر لوپ نامی سسٹم کی تیاری کا اعلان کردیا
-
برطانوی وزیراعظم تھریسامے کا حجاب پہن کر مسجد کا دورہ،تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
-
کرپشن الزامات پر لٹویا کے مرکزی بینک کے سربراہ سے تفتیش
-
بھارت، ریلائنس گروپ کا مہارشٹرا میں صنعتی زون کے قیام کے لئی600 ارب روپے کی سرمایہ کاری کا اعلان
-
قطر کی جانب سے حلیفوں کو چراغ پا کرنے کا سلسلہ جاری، اردگان کیلئے انتباہ
-
ایران طیارہ حادثہ،
-
سیڑھیاں چڑھنا بلڈ پریشر کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے ،نئی تحقیق
-
نویں جماعت کی طالبہ کو والدین نے اپنی اپنی محبت کی خاطربے یارومددگار چھوڑ دیا
-
دلہن دوست کے ساتھ فرار، دولہا انتظارکرتا رہ گیا، باراتیوں میں کہرام
-
اسلام آباد ہائیکورٹ ،طیبہ تشدد کیس میںگمشدگی سے متعلق رپورٹ ریکارڈ کا حصہ بنانے کیلئے ایڈووکیٹ جنرل کی استدعا منظور
-
استعمال شدہ کاروں کی درآمد دوبارہ کھولنے زرمبادلہ کے ذخائر پر کوئی اثر نہیں پڑے گا،مفتاح اسماعیل مشیر وزیراعظم
-
محکمہ موسمیات نے پھر سے بارشوں کی پیشن گوئی کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.