جاتی امراء میں مسلم نواز شریف کی زیر صدارت پارٹی اجلاس

بلوچستان میں ہارس ٹریڈنگ کی اطلاعات پر تشویش کا اظہار ،بلوچستان میں مسلم لیگ (ن) کی تنظیم نو کا بھی فیصلہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے بلوچستان کے مسائل کے حل کیلئے ہرممکنہ اقدامات اٹھائے ہیں اور اس سلسلے کو آئندہ بھی جاری رکھیں گے، نواز شریف

پیر 19 فروری 2018 21:33

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 19 فروری 2018ء)پا کستان مسلم لیگ (ن)نے سینیٹ انتخابات میں بلوچستان سے جنرل نشست پر امیر افضل خان مندوخیل کو کا میاب کر وانے کا فیصلہ کرلیا،پیر کو جاتی امرائ رائے ونڈ میں مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر سابق وزیر اعظم میاں محمدنواز شریف کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے صدر سابق وزیر اعلی بلوچستان نواب ثنائ اللہ زہری ،وفاقی وزرائ لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ، خواجہ سعد رفیق ،مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سنیئر نائب صدر سینیٹر سردار یعقوب خان ناصر،سینیٹر آصف کرمانی اورسینیٹ انتخابات میں جنرل نشست پر مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ یافتہ امیدوار امیر افضل خان مندوخیل نے شرکت کی اجلاس میں بلوچستان کی سیاسی صورتحال اور سینیٹ انتخابات پر غور خوص کیا گیا اس موقع پر رہنمائوںنے پارٹی سربراہ کو بلوچستان کی سیاسی صورتحال اور خصوصاًسینیٹ انتخابات کے معاملات پر تفصیلی طور پر آگاہ کیااجلاس میںیہ فیصلہ کیا گیا کہ مسلم لیگ (ن) بلوچستان اسمبلی میں حمایت یافتہ امیدواروں کی مدد سے امیر افضل خان مندوخیل کو سینیٹ کی جنرل نشست پر ہر صورت کا میاب بنا یا جائے گا جبکہ بلوچستان میں ہارس ٹریڈنگ کی اطلاعات پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔

(جاری ہے)

نواز شریف کا گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھاکہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے بلوچستان کے مسائل کے حل کیلئے ہرممکنہ اقدامات اٹھائے ہیں اور اس سلسلے کو آئندہ بھی جاری رکھیں گے اجلاس میںبلوچستان میں مسلم لیگ (ن) کی نتظیم نو کا بھی فیصلہ کیا گیا اور آنے والے دنوں میں مسلم لیگ (ن) کو صوبے میں مزید فعال بنا نے کے عزم کا بھی اظہارکیاگیا