انٹراپارٹی انتخابات الیکشن کمیشن آف پاکستان کے قوانین اور متحد ہ قومی موومنٹ پاکستان کے آئین کے مطابق ہوئے ہیں، ترجمان

اتوار 18 فروری 2018 22:00

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 18 فروری 2018ء)ایم کیو ایم پاکستان کے انٹراپارٹی انتخابات الیکشن کمیشن آف پاکستان کے قوانین اور متحد ہ قومی موومنٹ پاکستان کے آئین کے مطابق ہوئے ہیں، الیکشن میں کارکنوں نے رابطہ کمیٹی پاکستان اور سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ارکان کے انتخاب کیلئے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔

(جاری ہے)

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان ڈسٹرکٹ حیدرآباد کے ترجمان کے مطابق حیدرآباد میں منعقدہ انٹرا پارٹی الیکشن میں ضلع حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے ہزاروں کارکنان نے اپنا حق رائے دیہی استعمال کیا، اس کے علاوہ ضلع ٹنڈوالہیار ، ضلع میرپور خاص ، ضلع سانگھڑ، ضلع نواب شاہ ، ضلع لاڑکانہ ، ضلع جامشورو اور اندرون سندھ کے دیگر اضلاع سے تعلق رکھنے والے کارکنان کی کثیر تعداد نے ووٹ ڈالا، آج ہونے والے الیکشن میں کارکنان نے رابطہ کمیٹی پاکستان اور سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی ،متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے اراکین کے چناء کیلئے اپنے ووٹ کا حق استعمال کیا ۔