چودھری برادران کو مشاہد حسین سید کی وجہ سے خیرباد کہا تھا، شیخ رشید

چودھری بردران مشاہد حسین لوٹےکوجنرل سیکرٹری کےعہدے سےہٹانےکیلئےتیارنہ تھے،اسی لیے میں نےعوامی مسلم لیگ بنائی تھی۔نجی ٹی وی سے گفتگو

اتوار 18 فروری 2018 20:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 18 فروری 2018ء):عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ چودھری برادران کومشاہد حسین سید کی وجہ سے خیربادکہا،چودھری بردرا ن مشاہد حسین لوٹے کوجنرل سیکرٹری کے عہدے سے ہٹانے کیلئے تیارنہ تھے،اسی لیے میں نے عوامی مسلم لیگ بنائی تھی۔انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ شریف برادران سردیوں میں بجلی اور گرمیوں میں گیس جبکہ باقی مہینے دھواں دیتے ہیں۔

جوآدمی ملک ،عدلیہ اور آرمی کوبراکہے اس کوغدار نہ کہیں توکیاکہاجائے۔انہوں نے کہا کہ چودھری بردرا ن مشاہد حسین سید کوجنرل سیکرٹری کے عہدے سے ہٹانے کیلئے تیارنہ تھے۔اسی لیے میں نے عوامی مسلم لیگ بنائی تھی۔

(جاری ہے)

سینیٹ میں منڈیاں لگی ہوئی ہیں۔یہ بھی منڈی ہے کہ لوٹے مشاہد حسین کوراتوں رات سینیٹ کاٹکٹ دیاگیا۔جس نے بھی سینیٹ الیکشن میں خریدوفروخت کی منڈی لگائی وہ جمہوریت کادشمن ہے۔

انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ نے درست فیصلہ دیاعمران خان کی بات سے اتفاق نہیں کرتا۔شیخ رشید نے کہاکہ عام انتخابات میں پنجاب میں مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کامقابلہ ہوگا۔انہوں نے کہاکہ لودھراں جلسے میں شریف فیملی کااکٹھا ہونامشن تھا کہ ہم ایک ہیں۔یہ ڈبل شاہ کی سیاست ہے۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف کی سیاسی گاڑی چھوٹ چکی ہے۔آج نہیں توکل حادثہ ہوگا۔شیخ رشید نے مزید کہاکہ عمران خان کی گاڑی کولودھراں میں بڑاجھٹکا لگاہے لودھراں الیکشن عمران خان کے گلے پڑگیاہے۔