پیپلزپارٹی کا نوازشریف کوووٹ کےتقدس کیلئےقوم سےمعافی مانگنےکامطالبہ

اتوار 18 فروری 2018 20:05

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 18 فروری 2018ء): پیپلزپارٹی نے نوازشریف کوووٹ کے تقدس کیلئے قوم سے معافی مانگنے کا مطالبہ کردیا ہے۔ پیپلزپارٹی کے رہنماء مولابخش چانڈیو نے کہا کہ میاں صاحب ووٹ کوآپ نے بے توقیرکیا، اگرووٹ کا تقدس چاہتے ہوتوقوم سے معافی مانگو، گنواتے تووہ ہیں جن کے چند کارنامے ہوں۔انہوں نے مسلم لیگ ن کے صدرنوازشریف کے شیخوپورہ میں عوامی جلسہ سے خطاب پرردعمل دیتے ہوئے کہا کہ میاں صاحب! روزانہ بولنے والا جھوٹ سچ نہیں بن جانا۔

(جاری ہے)

میاں صاحب ووٹ کوآپ نے بے توقیرکیا،اگرووٹ کاتقدس چاہتے ہوتوقوم سے معافی مانگو۔ انہوں نے کہا کہ گنواتے تووہ ہیں جن کے چند کارنامے ہوں۔جن کے کارنامے ان گنت ہوں وہ گنواتے نہیں ۔مولابخش چانڈیو نے کہاکہ ایک موٹروے بناکرقوم پراحسان نہ کریں۔نوازشریف بتائیں آئی پی پیزمنصوبے کس نے بنائے ہیں۔آئین سے ایٹم بم،مستحکم وفاق سے صوبوں کوحقوق دلاناپیپلزپارٹی کے کارنامے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ نوازشریف جی ٹی روڈ پاکستان نہیں ہے۔پاکستان کراچی سے خیبرتک 20کروڑ عوام کاملک ہے۔

متعلقہ عنوان :