پاکستان سے افغان پناہ گزینوں کو واپس آجانا چاہیے، اشرف غنی

اتوار 18 فروری 2018 19:10

کابل(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 18 فروری 2018ء)افغانستان کے صدر محمد اشرف غنی نے کہا ہے کہ افغان مہاجرین کو دنیا بھر، بالخصوص پاکستان سے واپس افغانستان آجانا چاہیے۔افغان میڈیا کے مطابق صدر محمد اشرف نے تمام تارکینِ وطن کو آئندہ دو برس کے اندر واپس ملک میں آکر رہنے کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

سویت فوج کے افغانستان سے انخلا کے 29 سال مکمل ہونے پر منقعدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اشرف غنی کا کہنا تھا کہ افغان حکومت نے افغان پناہ گزینوں کی واپسی کے اقدامات کو اپنی ترجیحی بنیادوں پر رکھا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ تمام افغانی باشندے واپس اپنے ملک آجائیں تاکہ پاکستانی حکام کے پاس پناہ گزینوں کے معاملے پر کوئی اعتراض باقی نہ رہے۔

متعلقہ عنوان :