شنیرا اکرم کی خصوصی بچوں کے ساتھ تصاویر نے پاکستانیوں کے دل جیت لئے

اتوار 18 فروری 2018 17:12

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 18 فروری 2018ء)شنیرا اکرم نے ایک پار پھر تمام پاکستانیوں کے دل جیت لئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم پوری طرح پاکستان کے رنگ میں رنگ چکی ہیں اور ان کی سرگرمیوں کو دیکھ کر یہ لگتا ہے کہ جیسے وہ پیدا ہی پاکستان میں ہوئی ہیں۔

ب شنیرا اکرم کی ایسی تصاویر سامنے آگئی ہیں جن میں وہ خصوصی بچوں کے ساتھ نظر آ رہی ہیں۔اہلیہ وسیم اکرم نے اپنے اتوار کے دن کو یادگار بنانے کے لئے کراچی میں سپیشل اولمپک اور خصوصی بچوں کی حمایت کیلئے میراتھن ریس میں شرکت کی ۔آج اکرم فاﺅنڈیشن کی جانب سے معین خان کرکٹ اکیڈمی میں رن واک کا انعقاد کیا گیا جس میں شنیرا اکرم نے خاص طور پر شرکت کی ۔

(جاری ہے)

واک کا مقصد فنڈز جمع کرنا اور پاکستان سمیت پوری دنیا میں سپیشل کمیونٹی بارے آگاہی پیدا کرنا تھا۔شنیرا اکرم نے اپنی تصاویر انسٹا گرام اکاﺅنٹ پر شیئر کی ہیں۔ جن کو مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ لگتا ہی نہیں ہے کہ شنیرا اکرم کا تعلق کسی اور ملک سے ہے کیونکہ وہ پاکستان کے رنگ میں رنگ چکی ہیں۔شنیرا اکرم نے اپنی انہی خوبیوں کی وجہ سے تھورے سے وقت میں پاکستانیوں کے دل میں اپنے لئے جگہ بنا لی ہے ۔یاد رہے کہ شنیرا اکرم سابق کپتان وسیم اکرم کی دوسری اہلیہ ہیں اور ان کا تعلق آسٹریلیا سے ہے۔