زینب کے قاتل کو اسی کوڑے کے ڈھیرپر سنگسار کیا جائے جہاں سے زینب کی لاش ملی

اتوار 18 فروری 2018 16:04

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 18 فروری 2018ء)زینب کے قاتل کو اسی کوڑے کے ڈھیرپر سنگسار کیا جائے جہاں سے زینب کی لاش ملی۔تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل نے زینب کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے مجرم عمران علی کی سزا سے متعلق سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر عوامی رائے لینے کے لیے فیس بک اور ٹوئٹر پر پولز کا اہتمام کیا۔

جن میں عوام نے ووٹ دیا۔عوام کی اکثریت نے زینب کے قاتل کو اسی کوڑے کے ڈھیرپر سنگسار کرنے کی حمایت کردی جہاں سے زینب کی لاش ملی تھی۔ عوام کی جانب سے دیئے گئے ووٹس کے بعد اعدادو شمار سامنے آنے والے کے مطابق تو فیس بک پول میں 95 فیصد جبکہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر 92 فیصد عوام نے ہاں میں اپنی رائے دی۔یاد رہے کہ عمران علی نے ننھی زینب کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کر کے کوڑے کے ڈھیر ہر پھینک دیا تھا۔

(جاری ہے)

ملزم علی عمران کو 23جنوری کو گرفتار کیا گیا تھا۔ ملزم کا کوٹ لکھپت جیل میں ٹرائل مکمل کیا گیا تھا۔انسداد دہشت گردی لاہور کی خصوصی عدالت نے جرم ثابت ہونے پر پاکستان کی ننھی پری زینب کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے مجرم عمران علی کو چار بارسزائے موت دینے کا حکم دیدیا ہے۔انسداد دہشتگردی عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے ملزم عمران کوزینب کو اغوا کرنے، زیادتی کرنے اور قتل کرنے پر سزائے موت کا حکم سنا دیااور دفعہ 7اے ٹی اے کے تحت سزائے موت اور 10 روپے جرمانہ کی سزا سنائی ہے،جبکہ لاش کو گندگی میں چھپانے پر 7 سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانہ کی سزاسنا ئی ہے۔