نواز شریف کو گرفتار کرنے کے لئے رینجرز کو بلانا پڑے گا

اتوار 18 فروری 2018 15:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 18 فروری 2018ء)نواز شریف کو پنجاب پولیس نہیں بلکہ رینجرز گرفتار کرے گی۔تفصیلات کے مطابق نجی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی سمیع ابراہیم نے کہا کہ اگر نیب کی عدالت نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن صفدر (ر) کو سزا سنائے گی تو سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ نواز شریف کو گرفتار کون کرے گا کیونکہ پنجاب کی پولیس نے نواز شریف کو گرفتار کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

اور کہا ہے کہ ان میں اتنی ہمت نہیں کہ وہ نواز شریف کو گرفتار کریں۔ اس لئے نواز شریف کو گرفتار کرنے کے لئے رینجرز کو بلانا پڑے گا۔کیونکہ اور کسی میں اتنی ہمت نہیں کہ وہ نواز شریف کو گرفتار کر کے لے جائیں۔اور اگر رینجرزا نواز شریف کو گرفتار کریں گے تو پھر انہیں ایک عام قیدی وین میں لے کر جائے گا۔سمیع ابراہیم کا کہنا تھا کہ عام طور پر مجرم کو جب سزا ہوتی ہے تو اسے قریبی جیل میں قید کیا جاتا ہے اس لئے نواز شریف کو اڈیالہ جیل میں منتقل کیا جائے گا۔اور مریم نواز کو بھی اس جگہ رکھا جائے گا جہاں ماڈل ایان علی کو رکھا جائے گا۔ویڈیو دیکھیں:

متعلقہ عنوان :