پیر آف سیال شریف خواجہ حمید الدین کی دوران سفر طبعیت ناساز ہو گئی

اتوار 18 فروری 2018 12:34

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 18 فروری 2018ء) پیر آف سیال شریف خواجہ حمید الدین کی دوران سفر طبعیت ناساز ہو گئی۔پیر آف سیال شریف کو نجی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق پیر آف سیال شریف خواجہ حمید الدین سیالوی ختم نوبت میں کانفرس میں شرکت کرنے کے لئے امین پور بنگلہ جا رہے تھے کہ 92موڑ کے قریب ان کی طبعیت خراب ہو گئی۔ جس کے بعد پیر حمید الدین ک واپس سرگودھا لے جا یا جایا گیا جہاں ان کا طبی معائنہ کیا گیا۔جس کے بعد ڈاکٹر نے پیر حمید الدین سیالوی کو لاہور ریفر کر دیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے باعث پیر اآف سیال شریف خواجہ حمید الدین کی دماغ کی شریان میں کلاٹ آیا ہے ۔