میکسیکو سٹی میں زلزلہ، دو افراد ہلاک

متعدد مکانات کو نقصان، زلزلے کے باعث کئی مکانات کو نقصان پہنچا ، سونامی کا کوئی خطرہ نہیں ہے،ارضیاتی حکام

ہفتہ 17 فروری 2018 15:17

میکسیکوسٹی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ 17 فروری 2018ء)میکسیکو سٹی میں 7.5شدت کے شدید زلزلے کے باعث دو افراد ہلاک ہوگئے ، بجلی غائب جبکہ متعدد مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔امریکی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلہ 43 کلومیٹر گہرائی میں میکسیکو کے جنوب مشرقی علاقے میں آیا۔

(جاری ہے)

غیرخبر ایجنسی کے مطابق زلزلے سے عمارتیں لرز کر رہ گئیں اور قریب 10 لاکھ افرادلوگ بجلی سے محروم ہوگئے جبکہ ایک ہیلی کاپٹرگرنے کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے، ہیلی کاپٹر میں میکسیکو کے وزیر داخلہ بھی موجود تھے تاہم وہ حادثے میں محفوظ رہے۔

زلزلے کے باعث کئی مکانات کو نقصان پہنچا ،جنوبی ریاست اوکساکا میں کم ازکم 50مکانات کو نقصان پہنچا ،لوگ ڈر کے مارے گھروں سے باہر نکل آئے۔دوسری جانب حکام کا کہنا تھا کہ سونامی کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :