میانمارفوج روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام میں ملوث ہے ، امریکہ

عالمی برداری سوچی پردباو ڈالے کہ وہ اپنے ملک میں ہونیوالے ہولناک عمل کو تسلیم کرے،امریکی سفیر نکی ہیلی

ہفتہ 17 فروری 2018 13:05

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ 17 فروری 2018ء)امریکہ نے اقوام متحدہ پر زوردیاہے کہ روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام پر میانمار کی فوج کو اس کا ذمہ دارٹھہرایا جائے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سلامتی کونسل میں امریکی سفیر نکی ہیلی نے کہاکہ امریکہ نے میانمار کی جانب سے روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام کی تردید کو احمقانہ قراردیتے ہوئے اقوام متحدہ پر زوردیا ہے کہ میانمار کی فوج کو اس کا ذمہ دارٹھہرایاجائے اور اس ملک کی رہنما آنگ سان سوچی پردباو ڈالاجائے کہ وہ اپنے ملک میں ہونیوالے ہولناک عمل کو تسلیم کرے۔

سلامتی کونسل میں امریکی سفیر نکی ہیلی نے اپنے خطاب میں کہاکہ میانمار حکومت میں موجود عناصر نے رکھین ریاست میں مسلمانوں کے قتل عام کی تردید کی ہے۔امریکی سفیر کا کہناتھا کہ میانمار کی حکومت اپنی احمقانہ تردید پر تضاد چھپانے کے لیے اقوام متحدہ سمیت ہرکسی کو راکھین ریاست میں اپنے ظلم وستم پر پردہ ڈالنے کے لیے جانے سے روک رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :