امریکی صدارتی انتخابات میں مداخلت ،13 روسیوں پر فرد جرم عائد

�رادپر 2014ء سے لے کر اب تک امریکہ میں مداخلت پر مبنی کارروائیاں کرنے کا الزام لگایا گیا ،استغاثہ

ہفتہ 17 فروری 2018 13:05

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ 17 فروری 2018ء) 2016ء کے صدارتی انتخابات میں روسی مداخلت کی تفتیش کرنے والے وفاقی گرینڈ جیوری نے 13 روسی شہریوں پر فرد جرم عائد کردی جن میں سینٹ پیٹرزبرگ کے 12 ملازمین شامل ہیں، جس روس میں قائم کمپنی نے ماسکو کی جانب سے آن لائن سرگرمیوں میں اثر و رسوخ استعمال کیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فرد جرم میں انٹرنیٹ ریسرچ ایجنسی کا نام لیا گیا ہے جو حکومتِ روس کے پروپیگنڈا کا ایک ادارہ ہے۔

انٹرنیٹ ریسرچ ایجنسی پر الزام عائد کیا گیا کہ وہ 2016ء کے امریکی صدارتی انتخابات کے دوران انتخابات اور سیاسی عمل سے متعلق کارروائیوں میں ملوث رہی ہے۔دستاویز کے مطابق، اس ادارے کے 13 ملازمین پر 2014ء سے لے کر اب تک امریکہ کو ہدف بناتے ہوئے مداخلت پر مبنی کارروائیاں کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

معاون اٹارنی جنرل روڈ روزنٹائن نے بتایا کہ اس کا مقصد امریکہ میں نااتفاقی کو فروغ دینا تھا، تاکہ جمہوریت پر عوامی اعتماد کو دھچکا پہنچایا جائے۔

بقول اٴْن کے ہمیں اِس بات کی اجازت نہیں دینی چاہیئے کہ وہ کامیاب ہوں۔اسپیشل کونسل رابرٹ مؤلر کے دفتر نے فردِ جرم کا اعلان کیا ہے۔روسیوں کی جانب سے انتخاب میں مداخلت کے بارے میں مؤلر کی تفصیلی چھان بین کے نتیجے میں ٹرمپ انتخابی مہم کے سابق سربراہ، پال منافورٹ اور اٴْن کے ساتھی، رِک گیٹس پر فردِ جرم عائد کی جا چکی ہے۔ٹرمپ کے قومی سلامتی کے سابق مشیر، مائیکل فلن اور خارجہ پالیسی سے متعلق انتخابی مہم کے مشیر، جارج پپادوپولس نے انتخابی مہم اور عبوری دور میں روسی عہدے داروں سے اپنے روابط کے بارے میں ’ایف بی آئی‘ سے دروغ گوئی کا اقرار جرم کر چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :