مغربی افریقہ میں امریکہ سفارتخانے پر حملہ،

ا لقاعدہ کے نائجر جنگجوکو عمر قید ابراہیم سلیمان عدنان آدم ہارون کو بروکلین میں امریکی ضلعی جج، برائن کوگن نے مجرم کی عدم موجودگی میں سزا سنائی

ہفتہ 17 فروری 2018 13:05

․واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ 17 فروری 2018ء)مغربی افریقہ میں امریکی سفارت خانے میں بم نصب کرنے کی سازش رچانے پرنائیجر کے شہری کو عمر قید کی سزا سنادی گئی ،امریکی ٹی وی کے مطابق ابراہیم سلیمان عدنان آدم ہارون کو، جنھیں اسپن گل کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، بروکلین میں امریکی ضلعی جج، برائن کوگن نے سزا سنائی۔

(جاری ہے)

ہارون نے سزا سنانے کی سماعت میں پیش ہونے سے انکار کیا، جب کہ اس سے قبل اپنے مقدمے کی کارروائی میں شرکت سے بھی انکار کر چکے تھے۔ہارون کے جیل کے سیل اور کمرہ? عدالت کے درمیان آڈیو اور وڈیو لنک جاری کیا گیا تھا۔ تاہم، وہ لنک پر نظر نہیں آئے اور عدالت سے مخاطب نہیں ہوئے۔ سماعت کے دوران ڈینس کے بھائی نے ہارون سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے بھائی کی ہلاکت پر صدمے میں ہیں لیکن ہارون سے نفرت نہیں کرنا چاہتے۔اٴْنھوں نے کہا کہ جیروڈ اب بھی ہمارے ساتھ ہے، اور مجھے آپ پر ترس آتا ہے۔

متعلقہ عنوان :