اسرائیل کے بائیکاٹ کی تحریک کینیڈا پہنچ گئی

ہفتہ 17 فروری 2018 11:40

آٹوا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ 17 فروری 2018ء) کینیڈا کے طلبہ و طالبات نے یارک یونیورسٹی سے اسرائیل کے بائیکاٹ کی تحریک کا آغاز کر دیا ہے۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیل کے بائیکاٹ کی تحریک بی ڈی ایس کے ایک عہدیدار کارن روڈ مین نے بتایا ہے کہ بیس عوامی تنظیمیں تحریک میں شامل ہیں جبکہ تیس دیگر نے فلسطینیوں کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ امن پسند گروپ، مذہبی تنظیمیں اور بعض یہودی تنظیمیں بھی اسرائیل کے بائیکاٹ کی تحریک کی حمایت کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کینیڈا میں اسرائیل کے تجارتی اور اقتصادی بائیکاٹ کی مختلف مہمیں چلائی گئی ہیں اور انہیں کافی حد تک کامیابی بھی ملی ہے۔ بی ڈی ایس کے سینئر رکن کا کہنا تھا کہ اسرائیلی حکومت اس بائیکاٹ کی تحریک کو دبانے کے لئے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہی ہے تاہم اسے ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا ہے۔واضح ر ہے کہ اسرائیل کے بائیکاٹ کی عالمی تحریک بی ڈی ایس میں 173 کے قریب غیر سرکاری تنظیمیں اور تجارتی و تعلیمی ادارے شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :