بیٹوں کی داعش میں شمولیت ۔ٹیکساس کے میاں بیوی کو اڑھائی سال قید

حسنین اور سمیہ کے دو بیٹوں نے 2014 کے درمیان امریکا سے مصر اور پھر شام کا سفر کیا ،رپورٹ

ہفتہ 17 فروری 2018 11:40

ٹیکساس (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ 17 فروری 2018ء)مریکی ریاست ٹیکساس سے تعلق رکھنے والے میاں بیوی کو داعش میں بیٹوں کی شمولیت سے متعلق حقائق چھپانے کے جرم میں جیل بھیج دیا گیا ۔

(جاری ہے)

امریکی میڈیا کے مطابق ٹیکساس کے شہر پلانو سے تعلق رکھنے والے حسنین علی کو ایک سال جبکہ اس کی بیوی سمیہ علی کو 30 ماہ قید کے علاوہ پانچ ہزار ڈالر جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔دونوں افراد پر الزامات تھے کہ انہوں نے تفتیش کے دوران ایف بی آئی سے غلط بیانی کی۔حسنین اور سمیہ کے دو بیٹوں ارمان علی اور عمر علی نے اکتوبر اور دسمبر 2014 کے درمیان امریکا سے مصر اور پھر شام کا سفر کیا جہاں انہوں نے داعش میں شمولیت اختیار کی۔

متعلقہ عنوان :