وزیرمملکت برائے توانائی عابد شیر علی کاستارہ مارکیٹ لال ملز چوک کا دورہ

،خاتون سمیت دو افراد کی قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار، آگ لگنے کے واقعہ کی تحقیقات کے لے 4رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی

ہفتہ 17 فروری 2018 23:03

فیصل آباد ۔17فروری(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ 17 فروری 2018ء)وزیرمملکت برائے توانائی عابد شیر علی نے جمعرات کے روز لال ملز چوک ستارہ مارکیٹ میں دوکانوں کو آگ لگنے کے باعث ایک خاتون سمیت دو افراد کی قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مارکیٹ میں آگ لگنے کے واقع کی تحقیقات کرائی جائیں گی اور ذمہ داران کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو ستارہ مارکیٹ لال ملز چوک کا دورہ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ آگ لگنے کے واقع کی 4رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جو آئندہ24گھنٹوں کے دوران اپنی رپورٹ پیش کرے گی جس کی بنیاد پر ذمہ داروں کو سزا دی جائے گی ۔ انہوں نے متاثرین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کے مالی نقصانات کے ازالہ اور معاوضہ کے لیے بھی کوشش کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت شہریوں کے مال و جان کی حفاظت کو یقینی بنائے گی۔بعد ازاں وزیرمملکت نے اپنی رہائش گاہ پر ایک کھلی کچہری کا بھی انعقاد کیا جس میں لوگوں کے مسائل سنے اور ان کے حل کی قعقین دہانی کرائی۔

متعلقہ عنوان :