وزیر دفاع خواجہ آصف کی جانب سے پارٹی اور سیاست چھوڑنے کی دھمکی

ہفتہ 17 فروری 2018 22:34

سیالکوٹ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ 17 فروری 2018ء)وفاقی وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ 2013ء میں اللہ پاک نے ہمیں الیکشن میں فتح سے ہمکنار کیا۔ پانچ سال سے مخالفین نے کوشش کی کہ خواجہ محمد آصف جو آپ کے ووٹوں سے کامیاب ہوا تھا ناکام ہو جائے۔ میاں محمد نوازشریف کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔

طوطا فال نکالنے والوں نے ،امپائروں نے دھرنے والوں نے اور نجومیوں نے اپنا زورلگایا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کریم پورہ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پرحاجی خرم شہباز خان و مسلم لیگ(ن) کے کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی ۔ انہوں نے کہا کہ 1985سے آج تک بلا شراکت آپ کی دعاؤں اور اللہ کی مہربانی سے کامیاب ہوا۔خواجہ آصف نے کہا کہ کل خواجہ محمد آصف نہیں ہو گا تو آپ کا ووٹ میاں محمد نوازشریف کے نظریے کا ہو گا۔

میں نے پانچ مرتبہ الیکشن لڑا اگر میری تصویر کے ساتھ میاں محمد نواز شریف کے علاوہ کسی اور کی تصویر ہوئی تو میں سیاست چھوڑ دوں گا۔ ٍانہوں نے کہا کہ میرے مخالفین نے جب الیکشن لڑا تو قائد تبدیل کیا۔ اگر کسی کو کوئی غلط فہمی تھی تو وہ لودھراں الیکشن میں نکل گئی ہے ۔