اپنے والد کیلئے دعا گو ہوں، اللہ انہیں معذور ہونے سے بچائے،شرجیل میمن کے بیٹے کا ٹوئٹ

ہفتہ 17 فروری 2018 22:02

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ 17 فروری 2018ء) سابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کے بیٹے راول میمن نے اپنے والد کے حق میں ٹوئٹ کردیا‘ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر واپنے والد کی میڈیکل بورڈ رپورٹس اور کورٹ آرڈر کی کاپیاں شیئر کرتے ہوئے راول میمن نے لکھا ،’’ یہ ہیں میڈیکل بورڈ اور کورٹ آرڈر ‘ امیدہے یہ آج سپریم کورٹ کے سامنے بھی پیش ہونگے‘‘، میں اپنے والد کیلئے دعا گو ہوں اور اللہ انہیں معذور ہونے سے بچائے۔

(جاری ہے)

یاد رہے سپریم کورٹ نے ہفتے کے ر وز آئی جی سندھ کو حکم جاری کیا ہے کہ شرجیل میمن کو ہسپتال سے واپس جیل منتقل کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :