کامران ٹیسوری نے مخالفین کو منہ کھولنے کی دھمکی دے دی

جنہوں نے میرے خلاف بات کی اگر میں نے انکے کرتوت بتائے تو کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے،کامران ٹیسوری

ہفتہ 17 فروری 2018 21:15

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ 17 فروری 2018ء):کامران ٹیسوری نے مخالفین کو منہ کھولنے کی دھمکی دے دی۔کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ جنہوں نے میرے خلاف بات کی اگر میں نے انکے کرتوت بتائے تو کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایم کیو ایم میں فاصلوں کی وجہ قرار دئیے جانے والے کامران ٹیسوری نے پارٹی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا تھا۔

اس موقع پر کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ فاروق ستار سے رابطہ نہیں ہے تا ہم اپنا استعفیٰ فاروق ستار کو بھجوا دیا ہے۔کچھ لوگ میرے بارے میں یہ تاثرپیدا کرنا چاہ رہے تھے کہ میں فاروق ستار کے فیصلوں پر اثر انداز ہوتا ہوں جبکہ یہ تاثر درست نہیں ہے ۔کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ میں اب پارٹی کا حصہ نہیں رہنا چاہتا اور نہ ہی میں اب پارٹی کے انٹرا انتخابات میں حصہ لوں گا۔

(جاری ہے)

انکا مزید کہنا تھا کہ کسی اور پارٹی کا حصہ بننے کا بھی کوئی ارداہ نہیں ہے اس لئیے میں اپنے اہل خانہ کو لے کر اسلام آباد آ چکا ہوں۔تازہ ترین بیان میں انہوں نے اپنے مخالفین کو خبر دار کر دیا کہ جنہوں نے میرے خلاف بات کی اگر میں نے انکے کرتوت بتائے تو کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے۔انکا کہنا تھا کہ بڑی بڑی باتوں کرنے والوں کو آئینہ دکھایا تو عوام انکو بہادر آباد کی سیڑھی بھی نہیں چڑھنے دیں گے۔