اسلام آباد ہائیکورٹ نے شعیب شیخ اور رشوت لے کر بری کرنے والے جج کیخلاف مقدمہ درج کرانیکا فیصلہ کر لیا

ہفتہ 17 فروری 2018 21:07

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ 17 فروری 2018ء):اسلام آباد ہائیکورٹ نے شعیب شیخ اور رشوت لے کر بری کرنے والے جج کیخلاف مقدمہ درج کرانیکا فیصلہ کر لیا۔تفصیلات کے مطابق ایگزیکٹ کیس سکینڈل میں شعیب شیخ کو بری کرنے والے ایڈیشنل سیشن جج پرویز قادر میمن پر الزامات عائد کئیے گئے تھے کہ انہوں نے شعیب شیخ سے 50لاکھ رشوت لی تھی۔

الزامات کی تحقیقات کے لیے چیف جسٹس کے حکم پر کمیٹی قائم کی گئی تھی ۔

(جاری ہے)

دو رکنی کمیٹی جسٹس شوکت عزیز اور جسٹس محسن کیانی پر مشتمل تھی۔تحقیقات کے دوران ایڈیشنل سیشن جج پرویز قادر میمن نے رشوت لینے کے اعتراف کر لیا۔اعتراف کرنے پر معطل جج کو فارغ کر دیا گیا تھا ۔تازہ ترین اطلاعات کا مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے شعیب شیخ اور رشوت لے کر بری کرنے والے جج کیخلاف مقدمہ درج کرنے کے لیے ایف آئی اے سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔دونوں اشخاص کے خلاف مقدمہ درج کرانے کے لیے معاملہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کو بھجوا دیا گیا ہے جن کی منظوری کے بعد ہائی کورٹ انتظامیہ مقدمہ درج کرانے کے لیے ایف آئی اے کو درخواست دے گی۔