مریم نواز نے تمام افواہوں کا منہ توڑ جواب دے دیا

حمزہ شہباز کے ساتھ اپنی تصویر کو دن کی بہترین تصویر قرار دے کرجذباتی کلمات کے ساتھ ٹوئیٹر پر پوسٹ کر دیا

ہفتہ 17 فروری 2018 20:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ 17 فروری 2018ء):مریم نواز نے تمام افواہوں کا منہ توڑ جواب دے دیا ۔مریم نواز نے حمزہ شہباز کے ساتھ اپنی تصویر کو دن کی بہترین تصویر قرار دے کرجذباتی کلمات کے ساتھ ٹوئیٹر پر پوسٹ کر دیا۔تفصیلات کے مطابق شریف خاندان اس وقت مشکل حالات سے گزر رہا ہے ۔شریف خاندان ایک طرف نیب کیسسز میں پھنسا ہوا ہے تو دوسری جانب بیگم کلثوم نواز عرصے سے لندن میں شدید علیل ہیں۔

اس موقع کو غنیمت سمجھتے ہوئے مخالفین نے خاندان میں اختلافات کی خبروں کو بھی خوب ہوا دی۔

(جاری ہے)

مخالفین کا کہنا تھا کہ خاندان شہباز بلاک اور نواز بلاک میں تقسیم ہو گیا ہے۔شہباز بلاک میں حمزہ شہباز کو سیاسی جانشین سمجھا جاتا ہے جبکہ نواز بلاک میں مریم نواز کو خاندان کا سیاسی مستقبل سمجھا جا رہا ہے ۔مریم نواز نے حمزہ شہباز کے ساتھ تصویر پوسٹ کر کے تمام افواہوں کا منہ توڑ جواب دے دیا ۔انہوں نے نواز شریف ،شہباز شریف اورحمزہ شہباز کی تصویر کو دن کی بہترین تصویر قرار دے دیا۔

ایک اور تصویر جذباتی کلمات کے ساتھ پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ انسانی جذبات میں سب سے زیادہ مقدس اورگہرا تعلق بہن بھائیوں کا ہوتا ہے۔