کراچی ایم کیوایم کے دونوں دھڑوں کے اختلافات ختم کرانے کیلئے سردار احمداور خواجہ اظہارالحسن ایک بار پھر متحرک

فاروق ستارکوسب سربراہ مانتے ہیں، مسئلہ ایم کیوایم کی سربراہی کانہیں ، آگ لگانیوالے بازآجائیں،پارٹی کی تقسیم نہ ہونے پرفائدہ کارکنان کاہے،خواجہ اظہار

ہفتہ 17 فروری 2018 21:23

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ 17 فروری 2018ء)کراچی ایم کیوایم کے دونوں دھڑوں کے اختلافات ختم کرانے کے لیے سینئررہنماسردار احمداور خواجہ اظہارالحسن ایک بار پھر متحرک ہوگئے ہیں۔ہفتہ کوانہوں نے پی آئی بی میں ایم کیوایم سربراہ ڈاکٹر فاروق ستارسے ملاقات کی ۔تفصیلات کے مطابق انٹرا پارٹی الیکشن سے قبل بہادر آباد گروپ کی جانب سے ایک بار پھر فاروق ستار کو منانے کی کوشش کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

سید سردار احمداور خواجہ اظہارالحسن فاروق ستار کو منانے کے لئے ہفتہ کو ایک بار پھر پی آئی بی کالونی پہنچے۔ میڈیا سے بات چیت سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اورایم کیوایم کے رہنما خواجہ اظہارالحسن نے کہاکہ فاروق ستارکوسب سربراہ مانتے ہیں،مسئلہ ایم کیوایم کی سربراہی کانہیں ہے۔ثالث کی حیثیت سے ایک بارپھرملاقات کرنے آیاہوں۔خواجہ اظہارنے خبردارکیاکہ آگ لگانے والے بازآجائیں،فاروق بھائی سب سے پہلے آگ لگانے والوں کوفارغ کریں گے۔انہوں نے کہاکہ پارٹی کی تقسیم میں چندلوگوں کافائدہ ہے،پارٹی کی تقسیم نہ ہونے پرفائدہ کارکنان کاہے۔ایم کیوایم رہنمانے کہاکہ ذاتی مفادات کی چیزیں پارٹی میں چھپتی نہیں،کسی کاذاتی مفادہے توجلدسامنے آجائے گا۔

متعلقہ عنوان :