زینب قتل کیس کا فیصلہ، ہندوستانی عوام کی جانب سے فیصلے کی تعریف، اپنی عدلیہ کو پاکستان سے سبق سیکھنے کی تلقین کردی

ہفتہ 17 فروری 2018 20:37

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ 17 فروری 2018ء) زینب قتل کیس فیصلے پر ہندوستانی عوام نے ردعمل دیتے ہوئے اپنی عدلیہ کو پاکستان سے سبق سیکھنے کی تلقین کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق قصور کی ننھی زینب اور دیگر بچیوں کے عمران نامی قاتل کو انسداد دہشت گردی کی عدالت کی جانب سے پھانسی کی سزا سنائی گئی ہے۔ عدالت نے ملزم عمران کو مرتبہ پھانسی دینے کی سزا سنائی ہے۔

اس فیصلے پر جہاں پاکستانیوں کی جانب سے خوشی کا اظہار کیا گیا ہے، وہیں بھارتی عوام نے بھی اس فیصلے پر ردعمل دیا ہے۔ زینب قتل کیس کا فیصلہ آنے کے بعد سوشل میڈیا پر بھارتی عوام نے بھی فیصلے کو خوش آئندہ قرار دیا۔ جبکہ بھارتی عوام نے اس موقع پر اپنی عدلیہ کو بھی آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ بھارتی عدلیہ کو پاکستان سے سبق سیکھنا چاہیئے۔

(جاری ہے)

بھارتی عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ اگر بھارت میں زیادتی کے کیسز پر قابو پانا ہے تو بالکل ویسی ہی سزائیں دینا ہوں گی جیسی سزا زینب کے قاتل عمران کو دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ عمران نے زینب سمیت قصور کی دیگر ننھی بچیوں کو زیادتی کے بعد قتل کردیا تھا۔ ایک سال تک عمران کو پولیس پکڑنے میں ناکام رہی تھی تاہم میڈیا پر معاملے کو کوریج ملنے کے بعد پولیس نے متحرک ہو کر ملزم کو گرفتار کیا۔

متعلقہ عنوان :