شریفوں کی لودھراں سے نئی محبت بھی جھوٹ کا ملغوبہ ہے، جہانگیر ترین

میرے خلاف الزامات کی حیثیت جھوٹے قطری خط سے زیادہ نہیں،بیان

ہفتہ 17 فروری 2018 21:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ 17 فروری 2018ء)تحریک انصاف کے سینئر رہنماء جہانگیر خان ترین نے لودھراں جلسے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شریفوں کی لودھراں سے نئی محبت بھی جھوٹ کا ملغوبہ ہے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ 2015 میں دونوں بھائیوں نے لودھراں کے عوام سے بے شمار جھوٹے دعوے کئے۔

(جاری ہے)

2015 کے جھوٹے وعدوں میں اڑھائی ارب کا پیکیج، انڈرپاسز اور فلائی اوورز شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میرے خلاف الزامات کی حیثیت جھوٹے قطری خط سے زیادہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ لودھراں کے عوام وہ سب جانتے ہیں جو میں نے ان کیلئے کیا، جہانگیر ترین نے کہا کہ شریفوں کے سفید اور بھیانک جھوٹ میرے عوام کو دھوکے میں نہیں ڈال سکتے۔انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ میری وجہ سے دونوں بھائیوں کو پنجاب میں لودھراں دکھائی دینے لگا۔