غریب اور پسماندہ علاقوں کے عوام تک علاج معالجے کی سستی سہولتیں پہنچانے کی ضرورت ہے،
حکومت کے ساتھ ساتھ طبی ادارے اور پیشہ ورانہ انجنمیں اہم کردار ادا کرسکتی ہیں، پاکستان آرمی میڈیکل کورکی خدمات کا دائرہ اندرونِ ملک ہی نہیں بلکہ پاکستان سے باہر تک وسیع ہے ، آرمی میڈیکل کور نے اقوام متحدہ کے زیرِ اہتمام دنیا کے مختلف خطوں میں دکھی انسانیت کی خدمت سرانجام دے کر پاکستان کی نیک نامی میں اضافہ کیا ہے صدرمملکت ممنون حسین کا 15ویں بین الاقوامی کارڈیک الیکٹروفیزیالوجی کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب
ہفتہ 17 فروری 2018 19:58
(جاری ہے)
اس کی ایک وجہ تو یہ ہے کہ ہمارے ہاں طبی تحقیق کا فقدان ہے۔ دوسری وجہ یہ ہے کہ ایسے امراض کی تشخیص اور علاج کے لیے درکار آلات اور مشینری درآمد کرنی پڑتی ہے جس کی وجہ سے علاج کی لاگت میں مزید اضافہ ہو جاتا ہے۔
انھوں نے کہا کہ انسانی جان کے تحفظ کے لیے ضروری ہے کہ علاج معالجے کے لیے استعمال ہونے والی دواؤں اور مشینری کا معیار بہترین ہو لیکن اس کے ساتھ ہی یہ بھی ضروری ہے کہ پیچیدہ امراض کے علاج میں آسانی پیدا کرنے پر توجہ دی جائے تاکہ پسماندہ اور کم آمدنی رکھنے والے طبقات بھی اس سے مستفید ہو سکیں۔انھوں نے کہا کہ پاکستان سمیت دنیا کے مختلف حصوں میں اس سلسلے میں کامیاب تجربات ہوئے ہیں۔ اگر آرمی میڈیکل کو ر، دیگر طبی ادارے اور پیشہ ورانہ تنظیمیں ان معاملات پر توجہ دیں تو میں سمجھتا ہوں کہ اس کے بہتر نتائج برآمد ہو سکتے ہیں۔ صدر مملکت نے توقع کا اظہار کیا کہ متعقہ ادارے اس معاملے پر توجہ دے کر ایک بڑی خدمت انجام دے سکتے ہیں۔صدر مملکت نے کہا کہ امراضِ قلب کے پھیلاؤ کا اندازہ ان اعداد وشمار سے بھی ہوتا ہے جن کے مطابق پاکستان میں ایک لاکھ افراد ہر سال جان کی بازی ہار جاتے ہیں۔ طبی ماہرین کے مطابق اس کا ایک سبب غیر صحت مندانہ طرزِ زندگی بھی ہے۔انھوں نے کہا کہ اس طرح کے مسائل کا بہت ہی سادہ اور آسان حل موجود ہے کہ خوش رہیے اور دوسروں کو بھی خوش رکھیے۔ انھوں نے شرکا سے کہا کہ معاشرے میں دینی تعلیمات کے مطابق باہمی تعلقات میں اخلاص اور خیرخواہی کے جذبات کو فروغ دیں تاکہ عہد نوکے بہت سے مسائل پر قابو پایا جاسکے۔صدر مملکت نے کہا کہ دل کے مرض سے بچاو کے لیے انسان کو اپنی روزمرہ زندگی میں بھی تبدیلی لانی ہو گی اور اپنی خوراک کا بھی خاص خیال رکھنا ہو گا۔ صدر مملکت نے اس بات پر مسرت کا اظہار کیا کہ طبی سہولتوں کی فراہمی اور اس کی تعلیم و تحقیق مسیحاؤں کی ترجیحات میں شامل ہے اور وہ ان معاملات میں مسلسل مصروفِ عمل ہیں۔انھوں نے توقع کا اظہار کیا کہ یہ کانفرنس اپنے مقاصد میں کامیاب رہے گی اور اس شعبے کے انتہائی تجربہ کارو ممتاز ماہرین کے درمیان تبادلہ خیال انھیں ایک دوسرے کے تجربات سے بہت کچھ سیکھنے کے بہترین مواقع فراہم کرے گا۔ صدر مملکت نے اطمینان کا اظہار کیا کہ پاکستان آرمی میڈیکل کورکی خدمات کا دائرہ اندرونِ ملک ہی نہیں بلکہ پاکستان سے باہر تک وسیع ہے اور اس نے اقوام متحدہ کے زیرِ اہتمام دنیا کے مختلف خطوں میں دکھی انسانیت کی خدمت سرانجام دے کر پاکستان کی نیک نامی میں اضافہ کیا ہے۔انھوں نے آرمی میڈیکل کور کی خدمات کو سراہا۔ انھوں نے خواہش کا اظہار کیا کہ وہ قوم کے مختلف طبقات میں مزید ہم آہنگی پیدا کرنے کے لیے خدمات کے اس دائرے میں وسعت اور کشادگی پیدا کریں۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
ہفتہ 17 فروری 2018 کی مزید خبریں
-
زینب قتل کیس:مجرم عمران کو 4 بار سزائے موت ،عمرقید اور32 لاکھ جرمانہ،مجرم15 روز کے اندر فیصلے کے خلاف ہائی کورٹ میں اپیل جبکہ سپریم کورٹ بھی جا سکتا ہے،مجرم صدر مملکت سے رحم کی اپیل کا بھی حق ہے،پراسیکیوٹر ..
-
لودھراں کے لوگوں نے ثابت کیا فیصلے امپائر کی انگلی نہیں ، عوام کے انگوٹھے کرتے ہیں، نواز شریف
-
لودھراں والوں نے اے ٹی ایم مشین کو اکھاڑ کر دریائے ستلج میں غرق کردیا، شہباز شریف
-
20 کروڑ عوام کے منتخب نمائندوں کو عدالتوں میں چور،ڈاکو کہا جا تا ہے ، شاہد خاقان عباسی
-
آصف زرداری نے رائو انوار بارے الفاظ سہون ادا کئے، کسی کو تکلف پہنچی تو افسوس کا اظہار کرتے ہیں، فرحت اللہ بابر
-
دبئی سے گرفتار کیے گئے عابد باکسر کو انٹرپول نے رہا کردیا
-
پانچ سالوں کے دوران پختونخوا حکومت کو استعمال کرتے ہوئے ذات کو فائدہ نہیں پہنچایا، عمران خان
-
وزیر دفاع خواجہ آصف کی جانب سے پارٹی اور سیاست چھوڑنے کی دھمکی
-
اسلام آباد ہائیکورٹ نے شعیب شیخ اور رشوت لے کر بری کرنے والے جج کیخلاف مقدمہ درج کرانیکا فیصلہ کر لیا
-
خواجہ سعدرفیق کے فوج کی کمانڈ ارے بیان دینے پر اندراج مقدمہ کی درخواست پر فریقین کے وکلا کو بحث کیلئے طلب
-
شریفوں کی لودھراں سے نئی محبت بھی جھوٹ کا ملغوبہ ہے، جہانگیر ترین
-
کامران ٹیسوری نے مخالفین کو منہ کھولنے کی دھمکی دے دی
-
کراچی ایم کیوایم کے دونوں دھڑوں کے اختلافات ختم کرانے کیلئے سردار احمداور خواجہ اظہارالحسن ایک بار پھر متحرک
-
اپنے والد کیلئے دعا گو ہوں، اللہ انہیں معذور ہونے سے بچائے،شرجیل میمن کے بیٹے کا ٹوئٹ
-
بھارتی فوج کے کرنل کو آئی ایس آئی کو حساس راز فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا
-
سیاستدانوں کیلئے لمحہ فکریہ ہے سینیٹ انتخابات کیلئے بولیاں لگ رہی ہیں،پرویزخٹک
-
وزیرمملکت برائے توانائی عابد شیر علی کاستارہ مارکیٹ لال ملز چوک کا دورہ
-
عمران خان نے این اے 154 لودھراں ضمنی الیکشن میں شکست کی ذمہ داری جہانگیر ترین پر ڈال دی
-
مریم نواز نے تمام افواہوں کا منہ توڑ جواب دے دیا
-
نواز شریف کی زیر صدارت اہم مشاورتی اجلاس ،وزیر اعظم ،وزیراعلیٰ شہباز،وزراء اور اراکین قومی اسمبلی کی شرکت
-
پاکستان کی ترقی ٹی ٹونٹی نہیں ٹیسٹ میچ ہے، ہمیںبحیثیت اکنامک قوم اقتصادی لانگ مارچ کی ضرورت ہے، احسن اقبال
-
سابق وزیر مملکت عمر ایوب خان نے (ن) لیگ چھوڑ دی ، تحریک انصاف میں شامل
-
جسٹس جاوید اقبال کی چیئرمین نیب اور صدرقومی کمیشن برائے لاپتہ افراد کے طور پر کارکردگی انتہائی مثالی ہے
-
ایف بی آر نے قومی کرکٹرز سے اثاثہ جات کی تفصیلات طلب کر لیں
-
غریب اور پسماندہ علاقوں کے عوام تک علاج معالجے کی سستی سہولتیں پہنچانے کی ضرورت ہے،
-
سینیٹ انتخابات، خیبرپختونخواہ اسمبلی میں ہارس ٹریڈنگ روکنے کیلئے تحریک اںصاف اور ن لیگ کے درمیان خفیہ رابطے ہونے کا انکشاف
-
شاہ رخ جتوئی بواسیر کا مریض، سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران انکشاف
-
زینب قتل کیس کا فیصلہ، ہندوستانی عوام کی جانب سے فیصلے کی تعریف، اپنی عدلیہ کو پاکستان سے سبق سیکھنے کی تلقین کردی
-
عمران خان نے لودھراںکے ضمنی الیکشن میں شکست کی تین وجوہات بتادیں، جہانگیر ترین کا اپنے حلقے میں نہ جانا، اپنے حریف کو کمزور سمجھنا اور مسلم لیگ کی طرح گھر گھر جا کر انتخابی مہم نہ کرنا
-
اوکاڑہ میں ویڈیو سکینڈل میں گرفتار مرکزی ملزم کا جسمانی ریمانڈ، شرمناک ترین انکشافات کر ڈالے
-
جہاں جرم ہوا ہو وہاں مجرم کوسزا دی جاسکتی ہے
-
مغربی افریقہ میں امریکہ سفارتخانے پر حملہ،
-
بھارتی سپریم کورٹ نے 100سال پرانا پرانے تنازعہ کا فیصلہ سنا دیا
-
بیٹوں کی داعش میں شمولیت ۔ٹیکساس کے میاں بیوی کو اڑھائی سال قید
-
پیپلزپارٹی نے سندھ سے سینیٹ الیکشن میں تمام نشستوں پر کامیابی کیلئے حکمت عملی تیارکرلی
-
پاک ایران سر حدی علاقہ دل آرام کے مقام سے پراسرا واقعے کے بعد سیکورٹی حکام کی دوڑیں لگ گئیں
-
آئندہ عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت حاصل کرے گی،
-
چیئرمین نیب کی قومی کمیشن برائے لاپتہ افراد کے صدر کے طورپر کارکردگی مثالی ہے، ذرائع
-
فیصل آباد، اوبا ش نوجوان نے سکول جاتے ہوئے طالبعلم کو اغواء کرکے ذیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
-
دہشت گردوں نے بلوچستان کے عوام پر جنگ مسلط کر دی ہے، میر سرفراز بگٹی
-
ْسیر وتفریح کیلئے مری آنے والے دو معمر افراد دل کے دورے پڑنے سے اپنے خالق حقیقی سے جاملے
-
سینٹ میں پنجاب کی بارہ نشستوں پر ہونے والے انتخابات کے موقع پر اراکین پنجاب اسمبلی کو اپنے ساتھ کیمرہ اور موبائل فون لے جانے پر پابندی عائد
-
ججوں کو اپنے فیصلوں میں شاعری نہیں کرنی چاہیے،رانا ثناء اللہ
-
گھریلو ناچاقی پر خاوند نے ساتھیوں سے ملکر بیوی کو گلادبا کرموت کے گھاٹ اتاردیا
-
مسلم لیگ کے اہم رہنمائوں اور پیپلز پارٹی کے درمیان معاملات طے پاگئے
-
خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت مختلف آبی وسائل کے منصوبوں پر15 ارب روپے سے زائد کے اخراجات کررہی ہے، ترجمان
-
اسرائیل کے بائیکاٹ کی تحریک کینیڈا پہنچ گئی
-
خلیجی ملک سونے کے محفوظ ذخائر والے عرب ملکوں میں سرفہرست
-
امریکا میں ملبوسات کمپنی کے حجاب مراکز قائم
-
یوکرائن کی غریب مائوں کی کوکھ کرائے پر دستیاب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.