جسٹس جاوید اقبال کی چیئرمین نیب اور صدرقومی کمیشن برائے لاپتہ افراد کے طور پر کارکردگی انتہائی مثالی ہے

ہفتہ 17 فروری 2018 19:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ 17 فروری 2018ء)قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال کی چیئرمین نیب کے منصب کی ذمہ داریاں سنبھالنے کے ساتھ ساتھ قومی کمیشن برائے لاپتہ افراد کے صدر کے طور پر کارکردگی انتہائی مثالی ہے۔ ذرائع کے مطابق انہوں نے تقریباً 28 سو لاپتہ افراد کو نہ صرف بازیاب کروا کر اپنے گھر ان کی واپسی یقینی بنائی بلکہ وہ اس کام کو قومی ذمہ داری سمجھتے ہوئے کوئی تنخواہ نہیں لیتے اور ہفتے کے سات دن لاپتہ افراد کے کمیشن کے دفترآتے ہیں۔

جہاں پر لاپتہ افراد کے لواحقین کو نہ صرف ملتے ہیں بلکہ ان کی بازیابی کے لئے بھرپور کوششیں کرتے ہیں۔ جس کی وجہ سے نہ صرف لاپتہ افراد کے لواحقین جسٹس جاوید اقبال کی کاوشوں کو سراہتے ہیں بلکہ ان کے لئے دل سے دعائیں کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق قومی کمیشن برائے لاپتہ افراد کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے سپریم کورٹ نے بھی بعض شکایات قومی کمیشن برائے لاپتہ افراد کو بھجوائی ہیںجن پر کارروائی کرتے ہوئے کمیشن کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال دن رات محنت کرتے ہیں جس کی وجہ سے انہیں کامیابی نصیب ہوتی ہے۔ وہ سرکاری وسائل کے استعمال کے بھی سخت خلاف ہیں اور اپنی جیب سے تمام خرچ کرتے ہوئے لاپتہ افراد کی بازیابی کے مشن پر رواں دواں ہیں جو قابل تعریف ہے۔

متعلقہ عنوان :