نواز شریف کی زیر صدارت اہم مشاورتی اجلاس ،وزیر اعظم ،وزیراعلیٰ شہباز،وزراء اور اراکین قومی اسمبلی کی شرکت

شاہد خاقان عباسی نے اراکین اسمبلی کے تحفظات سے آگاہ کیا ،پارٹی رہنمائوں کا نواز شریف کو قومی اداروں کیخلاف بات نہ کرنیکا مشورہ

ہفتہ 17 فروری 2018 18:41

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ 17 فروری 2018ء) پاکستان سابق وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت اہم مشاورتی اجلاس ہوا جس میں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سمیت اہم رہنمائوں نے شرکت کی ، سینیٹ الیکشن سمیت ملکی سیاسی صورت حال کے حوالے سے اہم فیصلے کئے گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز سابق وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت ہونے والے ایک اعلیٰ سطحی مشاورتی اجلاس میں شرکت کی جاتی امراء پہنچنے ن لیگی رہنمائوں میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ،سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق ،وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق،وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف ،وفاقی وزیر دخلہ احسن اقبال سمیت دیگر رہنماء موجود تھے مشاورتی اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال ،سینٹ الیکشن اور الیکشن 2018ء سمیت سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی قومی اداروں کے حوالے سے روئیے پر تبادلہ خیال کیا گیا مشاورتی اجلاس میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے قومی اسمبلی میں حکومتی اراکین اسمبلی کے حوالے سے ان کے تحفظات سے سابق وزیراعظم کو آگاہ کیا جبکہ اجلاس میں پارٹی رہنمائوں نے نواز شریف کو اپنے خطابات میں قومی اداروں کے حوالے سے کھلی بات کرنے سے گریز کرنے کا مشورہ بھی دیا ہے۔