شرجیل میمن اور شارخ جتوئی کیس سمیت دیگر اہم مقدمات کی سماعت کل کراچی رجسٹری میں ہوگی

جمعہ 16 فروری 2018 23:11

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 16 فروری 2018ء) سپریم کورٹ کی کراچی رجسٹری میں شرجیل میمن اور شارخ جتوئی کی جیل سے ہستپال منتقلی سے متعلق کیس سمیت دیگر اہم مقدمات کی سماعت کل (ہفتہ کو ) کراچی رجسٹری میں ہوگی ، سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کاز لسٹ کے مطابق سپریم کورٹ کی کراچی رجسٹری میں آج ہفتے کو دو مختلف بینچز اہم مقدمات کی سماعت کریں گے ، چیف جسٹس کی سربراہی میں خصوصی بنچ سندھ کے لوگوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی سے متعلق کیس کی سماعت آج کرے گا ،عدالت نے کیس کے حوالے سے وزیراعلیٰ سندھ اور میئرکراچی کو نوٹسز جاری کردیئے ہیں ،ہوائی اڈاوں پر مسافروں کو دشواری سے معتعلق کیس کی سماعت بھی آج ہوگی ، عدالت کی جانب سے اٹارنی جنرل چیئرمین ایف بی آر، چیئرمین پی آئی اے اور چیئرمین سول ایوی ایشن کو نوٹسز جاری کردیئے گئے ہیں ،کاز لسٹ کے مطابق کراچی کے ہسپالوں کی حالت زار اور سندھ کے میڈیکل کالجز سے متعلق کیس بھی آج ہوگی ، چیف جسٹس کی سربراہی میں ہی تین رکنی بنچ ہی. آج کراچی کے بے سہارا بچوں کے لیے قائم سکولوں کی بندش سے متعلق ازخود نوٹس کی سماعت کرے گا ،کاز لسٹ کے مطابق سابق وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن اور شازیب قتل کیس کے مرکزی ملزم شارخ جتوئی کی جیل سے ہستپال منتقلی سے متعلق کیس کی سماعت بھی آج ہوگی عدالت نے آئی جی جیل خانہ جات کو نوٹس جاری کردیا ہے�

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :