نیب کیسز میں نواز شریف اور مریم نواز کو سزا ہونے کی صورت میں ن لیگ کی جانب سے خوفناک منصوبہ تیار کیے جانے کا انکشاف

جمعہ 16 فروری 2018 22:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 16 فروری 2018ء) نیب کیسز میں نواز شریف اور مریم نواز کو سزا ہونے کی صورت میں ن لیگ کی جانب سے خوفناک منصوبہ تیار کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق معروف و سینئر صحافی چوہدری غلام حسین کی جانب سے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے تہلکہ خیز اور تشویش ناک دعوی کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

چوہدری غلام حسین کا کہنا ہے کہ مریم نواز اور نواز شریف خود کو سزا ہونے کی صورت میں خوفناک منصوبہ تیار کر رہے ہیں۔ سزا ہونے کی صورت میں ن لیگ اسلام آباد پر دھاوا بول دے گی۔ جبکہ کراچی سے لے کر گلگت کر حالات خراب کرکے ملک میں شٹر ڈاون کی صورتحال پیدا کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ چوہدری غلام حسین کا مزید دعوی ہے کہ ن لیگ نے ہر شہر سے لوگوں کو سڑکوں پر نکالنے کیلئے بھی منصوبہ بندی شروع کردی ہے۔ واضح رہے کہ نواز شریف اور ان کے بچوں کیخلاف نیب کیسز کے فیصلے سپریم کورٹ کے احکامات کے تحت رواں ماہ کے آخر تک آ جانے کا امکان ہے۔