مشال کے قاتل عمران علی کے اہل خانہ نے فیصلے کو پشاور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا

جمعہ 16 فروری 2018 21:35

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 16 فروری 2018ء):مشال کے قاتل عمران علی کے اہل خانہ نے فیصلے کو پشاور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔تفصیلات کے مطابق مشال قتل کیس میں سزا پانے والے افراد کے اہل خانہ نے فیصلے کو پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔انسداد دہشت گردی عدالت ایبٹ آباد کی جانب سے مجرم قرار پانے والے افراد کے وکیل سید اختر نے میڈیا کو بتایا کہ اپیل ہائی کورٹ کی ابیٹ آباد رجسٹری میں جمع کروادی گئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ اپیل میں یہ موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران علی کے خلاف کوئی گواہ نہیں ہے۔ مجرم عمران علی کے خلاف ایک ہی گواہ سیاب تھا جو عدالت میں گواہائی سے منکر ہو گیا تھا۔اپیل میں عدالت سے درخواست کی گئی ہے کہ نہ کوئی ویڈیو ہے نہ گواہ، جس پر سزائے موت غیر قانونی ہے اس لئیے اس سزا کو ختم کیا جائے۔۔یاد رہےکہ نسداد دہشت گردی عدالت ایبٹ آباد نے توہین مذہب کے الزام میں ہجوم کے ہاتھوں قتل ہونے والے مشال کے کیس میں عمران علی کو سزائے موت جبکہ 5 مجرموں کو عمر قید اور 25 مجرموں کو 3، 3 سال قید کی سزا سنائی تھی۔