مریم نواز وہی خاتون ہیں جن کی لندن تو کیا پاکستان میں بھی کوئی جائیداد نہیں، مریم نواز

کے لہجے سے احتساب عدالت کے فیصلے کے خدوخال کا اندازہ لگانا مشکل نہیں، احتساب عدالت کی کارروائی جوں جوں انجام کی جانب بڑھ رہی ہے شریف خاندان کی سانس پھول رہی ہے، چور کو گرفت سے بچانے کیلئے چیف جسٹس کیخلاف محاذ کھولنے کی کوشش کی جارہی ہے مرکزی سیکرٹری اطلاعات تحریک انصاف فواد چوہدری کا مریم نواز کے بیان پر ردعمل

جمعہ 16 فروری 2018 22:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 16 فروری 2018ء)مرکزی سیکرٹری اطلاعات تحریک انصاف فواد چوہدری نے کہا ہے کہکہ مریم نواز وہی خاتون ہیں جن کی لندن تو کیا پاکستان میں بھی کوئی جائیداد نہیں، مریم نواز کے لہجے سے احتساب عدالت کے فیصلے کے خدوخال کا اندازہ لگانا مشکل نہیں، احتساب عدالت کی کارروائی جوں جوں انجام کی جانب بڑھ رہی ہے شریف خاندان کی سانس پھول رہی ہے، چور کو گرفت سے بچانے کیلئے چیف جسٹس کیخلاف محاذ کھولنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

جمعہ کو مریم نواز کے بیان پر تحریک انصاف نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہاکہ مریم نواز وہی خاتون ہیں جن کی لندن تو کیا پاکستان میں بھی کوئی جائیداد نہیں، مریم نواز کے لہجے سے احتساب عدالت کے فیصلے کے خدوخال کا اندازہ لگانا مشکل نہیں۔

(جاری ہے)

انھوںنے کہاکہ احتساب عدالت کی کارروائی جوں جوں انجام کی جانب بڑھ رہی ہے شریف خاندان کی سانس پھول رہی ہے، چور کو گرفت سے بچانے کیلئے چیف جسٹس کیخلاف محاذ کھولنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

فواد چوہدری نے کہاکہ جرم پوری طرح ثابت ہونے پر ملک میں انتشار کو ہوا دینے کی کوششیں کی جارہی ہیں، شریفوں کا بیانیہ خود نون لیگ کیلئے تباہ کن ہے۔انھوں نے کہاکہ نون لیگ کی ذمہ داری ہے کہ مریم نواز کی اداروں کو متنازع بنانے کی کوششوں کا نوٹس لیں، دنیا بھر میں سیاسی جماعتیں اپنی صفوں میں موجود کرپٹ کرداروں کیخلاف کارروائی کرتی ہیں۔انھوں نے کہاکہ آج ہی جنوبی افریقہ کی بر سر اقتدار پارٹی نے اپنے صدر کا احتساب کیا،سیاسی جماعت پر قیادت کا احتساب فرض ہے۔