وزارت داخلہ کی جانب سے ای ویزوں کے اجراء کی تیاریاں

جمعہ 16 فروری 2018 20:42

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 16 فروری 2018ء) وزارت داخلہ کی جانب سے ای ویزوں کے اجراء کی تیاریاں کی جا رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزارت داخلہ نے پاکستان میں سیاحت کو مزید فروغ دینے کیلئے مختلف منصوبوں پر کام شروع کردیا ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں وزارت داخلہ کی جانب سے ای ویزوں کے اجراء کی تیاریاں بھی کی جا رہی ہے۔ اس حوالے سے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے اعلان کیا ہے کہ حکومت غیر ملکیوں کو ای ویزوں کا اجراء کرے گی۔ ای ویزوں کا اجراء سیاحت کے فروغ کیلئے کیا جا رہا ہے۔ غیر ملکیوں کیلئے پاکستان کا ای ویزا حاصل کرنا بے حد آسان ہوگا۔ تاہم وزارت داخلہ نے فی الحال ای ویزوں کے اجراء کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا۔

متعلقہ عنوان :