وزیر اعلیٰ کی عاصمہ ،نقیب اللہ کے کیسز میں خیبر پی کی ،سندھ حکومت کو فرانزک لیب سمیت ہر طرح کی معاونت کی پیشکش

شہباز شریف کو پریس کانفرنس کے دووران ہی خیبر پی کے حکومت کی جانب سے پیشکش کو قبول کرنے بارے آگاہ کیا گیا

منگل 23 جنوری 2018 23:28

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 23 جنوری 2018ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے اپنی پریس کانفرنس کے دوران مردان میں زیادتی کے بعد قتل ہونے والی عاصمہ اور کراچی میں مبینہ پولیس مقابلے میں مارے جانے والے نقیب اللہ محسود کے کیسز کے حل کے لئے فرانزک لیب سمیت ہر طرح کی معاونت کی پیشکش کی گئی۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ہم عاصمہ قتل کیس کی ڈی این اے پروفائلنگ کے لئے خیبر پی کے کی حکومت کو خاموشی سے اپنی خدمات پیش کرنے کے لئے تیا رہیں۔ پنجاب حکومت کے ایک اعلیٰ افسر کی جانب سے پریس کانفرنس کے دوران وزیر اعلیٰ شہباز شریف کو آگاہ کیا گیا کہ خیبر پختوانخواہ حکومت نے اس پیشکش کو قبول کر لیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :