زینب کے قاتل کو پکڑنے پر محمد نواز شریف کی وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف کو شاباش

منگل 23 جنوری 2018 23:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 23 جنوری 2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے قصور کی 7 سالہ بچی زینب کے قاتل کو پکڑنے پر شہباز شریف کو شاباش دی ہے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں سابق وزیراعظم نے کہا کہ شاباش شہباز شریف ، شاباش پنجاب پولیس۔ یاد رہے کہ پنجاب پولیس نے قصور کی سات سالہ بچی زینب کے قاتل کو گرفتار کرلیا ہے جس کا باقاعدہ اعلان وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ اور معصوم بچی زینب کے والد محمد امین کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران کیا۔