چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال کی زیرصدارت اعلیٰ سطحی اجلاس، 43 مختلف مقدمات میں پیش رفت کا جائزہ لیا گیا
منگل 23 جنوری 2018 23:03
(جاری ہے)
اب ’’احتساب سب کیلئے‘‘ کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے میرٹ، شفافیت، ایمانداری، لگن اور قانون کے مطابق احتساب ہوتا ہوا نظر آنا چاہئے۔
نیب نہ تو کسی سے انتقام پر یقین رکھتا ہے اور نہ ہی کسی سیاسی پارٹی اور فرد سے نیب کا تعلق ہے۔ نیب افسران بلا امتیاز اور کسی دبائو اور سفارش کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے اپنے فرائض صرف اور صرف ٹھوس شواہد، میرٹ، شفافیت اور قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے سرانجام دیں۔ انہوں نے کہا کہ جو افسر میرے کام کی رفتار کے ساتھ قدم ملا کر نہیں چل سکتے ان کو اپنی رفتار بڑھانا ہو گی وگرنہ نیب میں ایسے افسران کیلئے کوئی جگہ نہیں۔ اب صرف اور صرف کام، کام اور کام ہو گا۔ چیئرمین نیب نے کہا کہ پانامہ اور برٹش ورجن آئی لینڈ میں قائم کی گئی 435 پاکستانی افراد کی آف شور کمپنیاں جن میں ذوالفقار بخاری کی 15 کمپنیاں، سینیٹر عثمان سیف اللہ اور ان کی فیملی کی 34 آف شور کمپنیاں، علیم خان کی برطانیہ میں 4 آف شور کمپنیاں، مونس الٰہی کی آف شور کمپنی اور دیگر افراد کی آف شور کمپنیوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا اور ایف بی آر، ایس ای سی پی، اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور نادرا سے متعلقہ ریکارڈ کی فراہمی میں سست روی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ 435 آف شور کمپنیوں کا ریکارڈ جلد از جلد متعلقہ اداروں سے لینے کے ساتھ ساتھ تحقیقات وقت پر مکمل کی جائیں۔ چیئرمین نیب نے ملتان میٹرو بس پراجیکٹ اور پنجاب میں قائم 56 پبلک لمیٹڈ کمپنیوں کا مکمل ریکارڈ نہ ملنے اور 56 میں سے 52 کمپنیوں کا ریکارڈ ملنے اور نیب کی طرف سے 4 خط لکھنے کے باوجود مزید چار کمپنیوں کا ریکارڈ جن میں سے 2 کمپنیاں صاف پانی کی کمپنی اور پنجاب پاور کمپنی کا ریکارڈ جو کہ ڈی جی انٹی کرپشن پنجاب کے پاس ہونے اور ان کے عدم تعاون کا سخت نوٹس لیتے ہوئے چیف سیکرٹری پنجاب سے متعلقہ 4 کمپنیوں کا ریکارڈ لینے کی ہدایت کی تاکہ 56 پبلک لمیٹڈ کمپنیوں کیخلاف تحقیقات قانون کے مطابق مکمل کی جائیں اور کسی بھی کمپنی کے کام میں نیب کی انکوائری کی وجہ سے رکاوٹ نہیں آنی چاہئے۔ چیئرمین نیب نے وفاقی وزیر برائے پورٹس اینڈ شپنگ کامران مائیکل، پرائم منسٹر یوتھ بزنس پروگرام سکیم میں اختیارات کے ناجائز استعمال اور بے ضابطگیوں، سابق چیئرمین ریلوے عارف عظیم کیخلاف شکایت کی جانچ پڑتال، این ٹی ایس کیخلاف مبینہ بدعنوانی، پیراگون سٹی لاہور ، ایڈن ہائوسنگ اینڈ ڈویلپرز لاہور اور راولپنڈی ریلوے ایمپلائز ہائوسنگ سوسائٹی کی انتظامیہ کیخلاف انکوائری منطقی انجام تک پہنچانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ نیب کو تقریباً 80 سے 90 فیصد شکایات نجی ہائوسنگ سوسائٹیوں کے بارے میں موصول ہوتی ہیں۔ چیئرمین نیب اس سلسلہ میں خاطر خواہ پیش رفت نہ ہونے اور غریبوں کی لوٹی گئی رقم کی واپسی یقینی نہ بنانے پر برہمی کا اظہار کیا اور متعلقہ ڈی جیز کو اپنا کام تیز کرنے کی ہدایت کی جس کا چیئرمین نیب ذاتی طورپر پیش رفت کا جائزہ لیں گے۔ چیئرمین نیب نے شیخ زید ہسپتال لاہور کے ڈاکٹر اجمل حسن کی طرف سے ہسپتال کی دل کے امراض کے علاج کیلئے کروڑوں روپے سے خریدی گئی سرکاری مشینری کو اپنے کلینک پر لے جانے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈی جی لاہور کو ہدایت کی کہ شیخ زید ہسپتال لاہور کے ڈاکٹر اجمل حسن کیخلاف انکوائری کی جائے اور اس بات کا تعین کیا جائے کہ سرکاری مشینری ہسپتال سے ڈاکٹر اجمل حسن کے پرائیویٹ کلینک پر منتقل کرنے میں کون سے افسران/ڈاکٹر ملوث ہیں ان کیخلاف قانون کے مطابق انکوائری کی جائے اور سرکاری مشینری ہسپتال واپسی کیلئے بھی چیف سیکرٹری پنجاب کے نوٹس میں لائی جائے تاکہ ذمہ داران کیخلاف قانون کے مطابق عمل میں لائی جا سکے۔ چیئرمین نیب نے سابق وزیر ریلوے ظفر علی لغاری، ڈاکٹر فضل اللہ پیچو، سیکرٹری ہیلتھ سندھ، سابق آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی، آغا ظفر اللہ درانی، سابق ڈی جی واٹر مینجمنٹ، کیپٹن (ر) صفدر ایم این اے، بلوچستان کے وزیر محمد خان شہوانی، امداد میمن، ڈی مانیٹرنگ کراچی، سید ناصر علی شاہ سابق ایم این اے، جعفر خان مندوخیل، صوبائی وزیر بلوچستان، عبیداللہ جان بابت، صوبائی وزیر جنگلات بلوچستان، ڈاکٹر مجیب الرحمن، سابق آئی جی بلوچستان، فیلاج مل، سابق سپیشل اسسٹنٹ برائے وزیر اعلیٰ سندھ، احمد حسین ڈاہر، سابق ایم پی اے ، جواد کامران کھر، سابق ایم پی اے، سردار احمد علی دریشک ایم پی اے، مظفر گڑھ میں ڈسٹنس لرنگ پروگرام قومی وزارت ہیلتھ سروسز کے افسران/اہلکاروں کیخلاف شکایات کی جانچ پڑتال کا جائزہ لیا اور سست پیش رفت پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے مقررہ وقت کے اندر تمام شکایات کی جانچ پڑتال مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ چیئرمین نیب نے پی آئی اے اور کے ڈی اے کے افسران کیخلاف انکوائری اور کے پی ٹی کی آفیسرز ہائوسنگ سوسائٹی کیخلاف انوسٹی گیشن اور یوسف عبداللہ کیخلاف انکوائری کی اب تک پیش رفت کا جائزہ لیا اور تمام شکایات کی جانچ پڑتال، انکوائریاں اور انوسٹی گیشنز قانون کے مطابق مقررہ وقت کے اندر مکمل کرنے کی ہدایت کی۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
منگل 23 جنوری 2018 کی مزید خبریں
-
زینب کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا قاتل پکڑ ا گیا ،انسداد دہشتگردی عدالت میں کیس چلے گا ‘ وزیر اعلیٰ پنجاب
-
سپریم کورٹ نے الیکشن ایکٹ 2017 کے خلاف درخواستوں پر نواز شریف سے جواب طلب کرلیا‘
-
الیکشن کی یقین دہانی کرانا فوج کا کام نہیں ،ْ گارنٹی دیتا ہوں ،ْعام انتخابات وقت پر ہوں گے ،ْوزیر اعظم
-
ملزم عمران نے قتل کے پیچھے موجود اہم محرکات سے پردہ اٹھا دیا
-
"بچپن سے ہی سرکار کے ٹکڑوں پر پلا ہوں، میں شاہے مدینہ کے گدائوں کا گدا ہوں، فخر پنجاب آپ کے دل کی آواز"
-
سپریم کورٹ کے فیصلے کو میں نے اور عوام نے قبول نہیں کیا ، نوازشریف،
-
نیب نے آشیانہ ہائوسنگ سکیم کرپشن سکینڈل میں وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کو طلب کر لیا
-
تمام پارٹی اراکین نے استعفے مجھے جمع کرا دئیے، جب چاہوں استعفے دیدوں گا،عمران خان
-
حضرت شاہ رکن عالم ؒ ملتانی کا 704واں 3 روز ہ سالانہ عرس شروع ، شاہ محمود قریشی کا دربار عالیہ کو عرق گلاب سے غسل
-
پاک فوج کو اپنی قوم سے پیار ہے ، ہمیں قوم کا اعتماد چاہیے، اتحاد و اتفاق اور ملی یکجہتی کو اپناکرملک کی اس ترقی کو آگے بڑھانا اور یہاں دیر پا قیام امن ہمارے مقاصد و عزائم میں شامل ہیں ،سی پیک اور خوشحال ..
-
دھرتی کو 100فیصد محفوظ بناتے تک دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی،ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے پر یقین رکھتے ہیں،
-
زینب کے قاتل کی گرفتاری کیلئے میڈیا ،عوام ،عدلیہ ،آرمی چیف کھڑے ہوئے تو پولیس حرکت میں آئی،یہ واقعہ ثبوت ہے کہ سسٹم کام نہیں کررہا
-
وزیر اعلیٰ کی عاصمہ ،نقیب اللہ کے کیسز میں خیبر پی کی ،سندھ حکومت کو فرانزک لیب سمیت ہر طرح کی معاونت کی پیشکش
-
وزارت اعلیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد وزیر اعظم نے مبارکباد نہیں دی،وزیر اعلی بلوچستان کا شکوہ
-
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی عالمی اقتصادی فورم کے سالانہ اجلاس میں شرکت کیلئے زیورخ پہنچ گئے،کئی اہم تقریبات میں شرکت اور عالمی رہنمائوں سمیت امریکا، یورپ،
-
چیف جسٹس پاکستان کی 72گھنٹے کی مہلت پوری ہونے سے قبل زینب قتل کیس کو حل کر لیا گیا
-
زینب کے قاتل کو پکڑنے پر محمد نواز شریف کی وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف کو شاباش
-
مستعفی ہونے کیلئے ذہنی طور پر تیار، عمران خان کے کہنے پر سات روز کیلئے موخر کیا، شیخ رشید احمد
-
عمران خان کا بشریٰ بی بی کے مشورے پر خیبرپختونخواہ اسمبلی تحلیل نہ کرنے کا فیصلہ
-
آرمی چیف نے انسٹیٹیوٹ آف ملٹری ہسٹری کا افتتاح کر دیا
-
زینب کا قاتل عمران کا بچیوں سے زیادتی اور قتل کے علاوہ مزید کئی گھناونے کاموں میں ملوث ہونے کا انکشاف
-
شریف خاندان کی کرپشن کا جال مشرق وسطی، لاطینی امریکہ، امریکہ اور یورپ تک پھیلا ہوا ہے‘آصف زرداری
-
چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال کی زیرصدارت اعلیٰ سطحی اجلاس، 43 مختلف مقدمات میں پیش رفت کا جائزہ لیا گیا
-
زینب کے قاتل کو (کل) انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کیا جائے گا ، پولیس تفتیش سے متعلق رپورٹ بھی پیش کرے گی
-
زینب قتل کے ملز م عمران کو پو لیس مقا بلہ کے بعد گر فتار کیا
-
کلثوم نواز صحت مند ہو رہی ہیں،جلد وطن واپس لوٹیں گی،حمزہ شہباز
-
وفاقی حکومت نے پراسیکیوٹر جنرل اکائونٹبلٹی(نیب) تعینات کرنے کے لئے نام فائنل کر لیا
-
ملک بھر سے حج درخواستوں کا آج آخری دن
-
وزیر اعظم ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کیلئے سوئزرلینڈ پہنچ گئے ،وزیر اعظمعالمی فورم میں شریک عالمی رہنمائوں سے ملاقات بھی کریں گے
-
تین سالہ معصوم بچی کو زیادتی کانشانہ بنانے والے ملزم کاعدالت میں اعتراف جرم
-
وزیراعلیٰ پنجاب کی زینب سانحہ کا ملزم گرفتار ہونے پر تالیوں سے بھرپور پریس کانفرنس شرمناک ہے،سید خورشید شاہ کا وزیر اعلیٰ پنجاب کی پریس کانفرنس پرردعمل
-
لاہور ایئرپورٹ پر بزرگ ٹیکسی ڈرائیور نے ایمانداری کی انتہا کر دی
-
․زنیب قتل کیس کے ملز م کی گر فتاری کیلئے ہمارا آئیڈیا 5 ہزار کا تھا لیکن1150 ڈی این پر ہی ملزم کو گر فتار کر لیا ‘ڈی جی فارنزک لیب
-
نواز شریف کا بیان،تحریک انصاف کے جانب سے قومی اسمبلی میں قرارداد پیش
-
کراچی ، نقیب اللہ محسود کے اغواء اور قتل کا مقدمہ معطل ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کے خلاف درج
-
ضلعی انتظامیہ پشاورکی سوشل میڈیا پر کھلی کچہری،عوامی شکایات کا براہ راست جائزہ لیا
-
چارسدہ سے رکن صوبائی اسمبلی فضل شکور خان کا خاندان اور سینکڑوںساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان
-
امریکا کو برطانیہ کے ساتھ اپنے قیمتی تعلقات پر توجہ دینا چاہیے،امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن
-
سعودی جج نے ولی بن کر لڑکی کی اسکی مرضی سے شادی کراد ی
-
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پہلے سال میں گزشتہ سالوں کے مقابلے میں ملازمتوں کی شرح 10فیصد کم رہی
-
جرمنی، اسکول اسٹوڈنٹ نے ساتھی طالب علم کو ہلاک کر دیا
-
افغانستان، فضائی حملوں میں سات طالبان ہلاک اور سولہ سے زائد زخمی
-
مائیکروسافٹ کو اربوں ڈالر کے نقصان کا خطرہ، روسی وزیر کی تنبیہ
-
ترکی شام میں احتیاط سے کام لے، امریکی وزیر دفاع کا مطالبہ
-
چین امریکہ کو پیچھے دھکیلتے ہوئے پہلی پوزیشن پر براجمان، ورلڈ انرجی بی پی رپورٹ
-
امریکی حکومت کا شٹ ڈاؤن عارضی طور پر ختم
-
چین کی امریکا کو سمندری حدود کی خلاف ورزی پر تنبیہ
-
ملکی سالمیت کے لیے شام میں کارروائی ناگزیر ہے، ترک صدر
-
بیلجیم میں دہشت گردی کا خطرہ کم ہو گیا ہے، وزیر اعظم میشیل
-
جرمن سیریل کلر نرس پر مزید ستانوے قتل کے الزامات عائد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.