تمام پارٹی اراکین نے استعفے مجھے جمع کرا دئیے، جب چاہوں استعفے دیدوں گا،عمران خان

ختم نبوت کے معاملے پر راجہ ظفرالحق کمیٹی کی رپورٹ منظر عام پر لائی جائے فاٹا خیبر پختونخوا میں ضم ہو گیا تو اس کا سب سے زیادہ فائدہ تحریک انصاف کو ہوگا، فاٹا کے انضمام بارے مولانا فضل الرحمان بہت ہی خطرناک گیم کھیل رہے ،جب نواز شریف مشکل میں آتے ہیں تو کنٹرول لائن پر فائرنگ شروع ہو جاتی ہے، ،تحریک انصاف کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو اجلاس میں اسمبلیوں سے استعفے دینے اور خیبرپختونخوا اسمبلی تحلیل کرنے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

منگل 23 جنوری 2018 20:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 23 جنوری 2018ء) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ تمام پارٹی اراکین نے استعفے مجھے جمع کرا دئیے، جب چاہوں گا استعفے دیدوں گا،ختم نبوت کے معاملے پر راجہ ظفرالحق کمیٹی کی رپورٹ منظر عام پر لائی جائے،اگر فاٹا خیبر پختونخوا میں ضم ہو گیا تو اس کا سب سے زیادہ فائدہ تحریک انصاف کو ہوگا، فاٹا کے انضمام کے حوالے سے مولانا فضل الرحمان بہت ہی خطرناک گیم کھیل رہے ،جب نواز شریف مشکل میں آتے ہیں تو کنٹرول لائن پر فائرنگ شروع ہو جاتی ہے، ۔

منگل کے روز تحریک انصاف کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ کہ ختم نبوت کے معاملے پر راجہ ظفرالحق کمیٹی کی رپورٹ منظر عام پر لائی جائے،عمران خان نے فاٹا کو فوری طور پر خیبر پختونخوا میں ضم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اور مولانا فضل الرحمان کو ڈر ہے کہ اگر فاٹا خیبر پختونخوا میں ضم ہو گیا تو اس کا سب سے زیادہ فائدہ تحریک انصاف کو ہوگا، فاٹا کے انضمام کے حوالے سے مولانا فضل الرحمان بہت ہی خطرناک گیم کھیل رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ قبائلی علاقوں میں پرانا نظام ختم ہو چکا ہے جس کے باعث وہاں ایک خلا موجود ہے، وہاں خلائ رہا تو ڈر ہے اور رپورٹس بھی ہیں کہ وہاں دوبارہ دہشت گردی شروع ہوجائے گی۔انہوں نے کہا کہ قبائلیوں اور پاکستان سے ظلم ہو رہا ہے، قبائلی علاقوں کو صرف عدالت کا دائرہ کار دینا کافی نہیں ہے، مطالبہ کرتے ہیں کہ فاٹا کو فوری طور پر خیبر پختونخوا ضم کیا جائے۔

خیبر پختونخوا اسمبلی تحلیل کرنے اور استعفے دینے سے متعلق سوال پر عمران خان کا کہنا تھا تمام پارٹی اراکین نے استعفے میرے پاس جمع کرا دیے ہیں، جن چاہوں کا خیبر پختونخوا اسمبلی تحلیل کر کے استعفے دیدوں گا۔ رشید سے متعلق پوچھے گئے سوال پر انہوں نے کہا کہ وہ مجھے سے بہت تجربہ کار سیاستدان ہیں، ان سے بھی اس حوالے سے مشاورت کی جائے گی۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ پنجاب اور سندھ میں جس سطح کی کرپشن ہے اس پر ماہرین کی کمیٹیاں بنا رہے ہیں جو خود کرپشن کا ڈیٹا اکٹھا کریں گی۔انہوں نے کہا کہ ملتان اور اورنج لائن میٹرو منصوبوں میں کک بیکس لی گئیں، جو معاہدے کیے گئے اس پر کمیشن لیا گیا، ملتان میٹرو کا معاملہ سامنے آگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اورنج لائن ٹرین ہمارے ٹیکس کے 200 ارب روپے سے بن رہی ہے، وہ خفیہ کنٹریکٹ کیسے ہوسکتا ہے، ایل این جی بھی خفیہ معاہدہ ہے، یہ سب میگا کرپشن ہے۔

چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت قرار دینے سے انتشار بڑھے گا، اس حوالے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹوئٹ کی پرزور مذمت کرتے ۔انہوں نے بھارتی فورسز کی جانب سے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی بھی مذمت کی۔انہوں نے کہا کہ جب نواز شریف مشکل میں آتے ہیں تو کنٹرول لائن پر فائرنگ شروع ہو جاتی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ پولیس کے محکمے میں ریفارمز بہت ضروری ہیں، نقیب اللہ محسود اور قصور جیسے واقعات اس لیے ہوتے ہیں کہ پولیس کرپٹ ہیں۔اس سے قبل اسلام آباد کے نجی ہوٹل میں عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں اسمبلیوں سے استعفے دینے اور خیبرپختونخوا اسمبلی تحلیل کرنے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔