خیبرپختوںخواہ حکومت نے پشاور ریپڈ بس منصوبے کے افتتاح کی تاریخ کا اعلان کردیا

پیر 22 جنوری 2018 23:28

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 22 جنوری 2018ء) خیبرپختوںخواہ حکومت نےپشاور ریپڈ بس منصوبے کے افتتاح کی تاریخ کا اعلان کردیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق خیبرپختوںخواہ حکومت کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پشاور میٹرو بس منصوبہ 15اپریل کو باضابطہ افتتاح کے لیے تیار ہو جائیگا۔ 26کلو میٹرروٹ کا مکمل کرایہ 55روپےمقررکرنےکی تجویز ہے۔ جبکہ ہردواسٹیشنوں کے درمیان کرایہ 15روپے ہوگا۔ منصوبے کیلئے 400 بسیں چلانے کے لیے انتظامات شروع کردیےہیں۔ بسوں میں 60 سے90 افراد کی گنجائش ہوگی۔ منصوبہ تیزی  سے تکمیل کی جانب گامزن ہے۔