قصور جنسی زیادتی کے شکار بچوں کی غیر اخلاقی ویڈیوز تاحال یورپی ممالک میں فروخت کیے جانے کا انکشاف

پیر 22 جنوری 2018 22:00

قصور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 22 جنوری 2018ء) قصور جنسی زیادتی کے شکار بچوں اور بچیوں کی غیر اخلاقی ویڈیوز تاحال یورپی ممالک میں فروخت کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شہریار آفریدی نے نجی ٹی وی چینل کےپروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے تشویش ناک انکشاف کیا ہے۔ شہریار آفریدی نے دعوی کیا ہے کہ قصور جنسی زیادتی کے شکار بچوں اور بچیوں کی غیر اخلاقی ویڈیوز کی فروخت تاحال جاری ہے۔ ویڈیوز اب بھی یورپی ممالک میں 50 یورو کے عوض فروخت کی جا رہی ہیں۔ جبکہ پاکستان میں بھی ہر ضلع میں یہ ویڈیوز 50 روپے کے عوض فروخت کی جا رہی ہیں۔ اس حوالے سے مزید انکشافات ملاحظہ کیجیے: