ایس ایس پی راؤ انوار پر ہونے والے خود کش حملے کا ڈراپ سین سامنے آگیا

پیر 22 جنوری 2018 21:32

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 22 جنوری 2018ء)ایس ایس پی راؤ انوار پر گزشتہ دنوں ہونے والے خود کش حملے کا ڈراپ سین سامنے آگیا۔خود کش حملہ بھی جعلی نکلا۔تفصیلات کے مطابق نقیب اللہ قتل کیس میں مبینہ طور پر ملوث ایس ایس پی راؤ انوار بری طرح پھنس چکے ہیں ۔

(جاری ہے)

گزرتے وقت کے ساتھ انکے گرد گھیرا بھی تنگ ہوتا جا رہا ہے اور وہ مسلسل الزمات کی زد میں ہیں ۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ایس ایس پی راؤ انوار پر ہونے والے خود کش حملے کا ڈراپ سین سامنے آگیا۔نقیب اللہ پولیس مقابلے کے بعد خود کش حملہ بھی جعلی نکلا۔حملے سے پہلے مبینہ ملزم کو آتش گیر مادہ سے بھری جیکٹ پہنائی اور بعد میں اسے آگ لگا دی ۔تحقیقاتی اداروں کے مطابق جیکٹ میں بارودی مواد نہیں تھا جبکہ دو طرفہ فائرنگ کے شواہد بھی نہیں ملے۔