پی آئی اے؛باکمال لوگوں کی لاجواب سروس نے مولانا طارق جمیل کے دل جیت لئیے

پی آئی اے میں صفائی ستھرائی دیکھ کر مولانا طارق جمیل نے قومی ائیر لائن کو ڈھیروں دعاوں سے نواز دیا

پیر 22 جنوری 2018 20:04

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 22 جنوری 2018ء) باکمال لوگوں کی لاجواب سروس نے مولانا طارق جمیل کے دل جیت لئیے۔پی آئی اے میں صفائی ستھرائی دیکھ کر مولانا طارق جمیل نے قومی ائیر لائن کو ڈھیروں دعاوں سے نواز دیا۔تفصیلات کے مطابق باکمال لوگوں کی لاجواب سروس نے مولانا طارق جمیل کے دل جیت لئیے۔پی آئی اے میں صفائی ستھرائی دیکھ کر مولانا طارق جمیل اس قدر متاثر ہوئے کہ قومی ائیر لائن کو ڈھیروں دعاوں سے نواز دیا۔

(جاری ہے)

ویڈیو میں اپنا بیان ریکارڈ کرواتے ہوئے مولانا طارق جمیل کا کہنا تھا کہ بہت عرصے بعد ایسا ہوا کہ پی آئی اے میں سفر کیا اور ہر چیز میں بہت صفائی ستھرائی دیکھی۔انکا کہنا تھا کہ ہر وقت ہی جب بھی پی آئی اے سے سفر درپیش ہو تو پی آئی اے کے لیے بہت سی دعائیں کرتے ہیں کہ اللہ پی آئی اے کو اپنے پاوں پر کھڑا کرے اسکو ترقی عطا کرے اور اسکو اچھی قیادت عطا کرے۔ انکا کہنا تھا کہ حالیہ تبدیلیوں کو دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ہے۔دل سے دعا ہے کہ ہماری وقومی ائیر لائن بہت جلد دنیا کی خوبصورت ترین اور بہترین ائیر لائن بن جائے۔