اوکاڑہ میں انسانیت شرما گئی

لڑکی کو مبینہ زیادتی کے بعد بریف کیس میں ڈال کر جلا دیا،لاش جانور نوچتے رہے

پیر 22 جنوری 2018 19:24

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 22 جنوری 2018ء) اوکاڑہ میں انسانیت شرما گئی۔لڑکی کو مبینہ زیادتی کے بعد بریف کیس میں ڈال کر جلا دیا،لاش جانور نوچتے رہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کےمطابق اوکاڑہ کے تھانہ شیر گڑھ کے ایس ایچ او فرخ شہزاد کے مطابق پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ 21ڈی کے قریبی پلی کے نیچے بڑے سوٹ کیس میں جو کہ جلا ہوا تھا ایک نا معلوم لڑکی کی نعش ملی ہے جسے جانور بری طرح سے نوچ رہے ہیں، پولیس نے موقع پر پہنچ کر نامعلوم لڑکی کی نعش قبضے میں لے لی۔

لاش کے ہاتھ پائوں پہلے سے کٹے تھے اپنی زیر نگرانی ہسپتال منتقل کیا جہاں پوسٹمارٹم کے بعد اصل حقائق سامنے آئیں گے۔ہلاک ہونیوالی لڑکی سے مبینہ زیادتی کا خدشہ ہے۔ اب تک کی تفتیش کے مطابق لڑکی کو نامعلوم افراد نے قتل کرنے کے بعد نعش کو بریف کیس میں بند کرنے کے بعد پٹرول چھڑک کر جلا ڈالا تھا۔ پولیس کے مطابقنا معلوم لڑکی کے ورثا کی تلاش کے لیے مقامی علاقوں کی مساجد میں اعلانات کروائے جا رہے ہیں تاکہ قتل کے محرکات کو جاننے میں مدد ملے۔