وزیراعلیٰ شہبازشریف کا آئندہ نوٹس پرنیب کیساتھ عوامی عدالت میں بھی جانے کااعلان
آئندہ الیکشن جیت کراحتساب کےنئے نظام کے تحت قوم کی لوٹی دولت واپس لائیں گے،جس طرح آج مجھے چائے پربلایا گیااس طرح مخالفین کونہیں بلایاجاتا،چیئرمین نیب نےرائیونڈ کیس کھولا،لیکن مشرف کے سیکرٹری ارشد وحید کوکلین چٹ دے دی۔وزیراعلیٰ پنجاب کی پریس کانفرنس
پیر 22 جنوری 2018 17:58
(جاری ہے)
شہبازشریف نے کہاکہ مجھ سے تین سوال پوچھے گئے۔مجھ پرقوانین کی خلاف ورزی کاالزام عائد کیا گیا۔
انہوں نے کہاکہ رولز آف بزنس کے مطابق حکومت کوترقیاتی منصوبوں کاجائزہ لینا ہوتاہے۔ترقیاتی منصوبوں کوبنانے والی کمپنیاں 100فیصد حکومت کی کمپنیاں ہوتی ہیں اور بورڈز کے چیئرمین بھی حکومت تعینات کرتی ہے جبکہ حکومت ہی فنڈز فراہم کرتی ہے۔جبکہ ان منصوبوں اور فنڈز کی نگرانی حکومتوں کی ہوتی ہے۔میں نے نیب حکام سے کہاکہ اگرقوم کاپیسا بچانااور کرپشن روکنا جرم ہے اگر میں نے اس کیلئے حدیں پھلانگی ہیں توایک ہزاربار لائن کراس کروں گا۔انہوں نے کہاکہ کل چنیوٹ کے حوالے سے اشتہارآیاتھا۔2007ء میں پرویز مشرف کے سیکرٹری ارشد وحید کوبغیربولی اور ٹینڈرکے چنیوٹ کاٹھیکہ دیاگیا۔معاہدہ بھی دستخط ہوگیا۔80فیصد شیئران کودے دیے گئے۔یہ ٹھیکہ جس کی مالیت 4ارب ڈالر تھی۔جب لاہورہائیکورٹ نے 2010ء میں فیصلہ دیاکہ یہ بہت بڑا فراڈ ہواہے،توانہوں نے اس کونیب کے حوالے کرنے کافیصلہ دیا۔کہ انکوائری کی جائے۔میں ان سے کہاکہ کیاآپ نے اس کی انکوائری کی؟ لیکن نیب نے 14مئی 2013ء کو ارشد وحید کوکلین چٹ دے دی۔انہوں نے کہاکہ رائیونڈ روڈ کاکیس جوبندہوگیاتھا وہ تودوبارہ کھول دیا ،جبکہ یہ کیس 2014ء میں بند کردیاگیاتھا۔لیکن نیب کے نئے چیئرمین کویہ توفیق نہیں ہوئی کہ اس کیس کودوبارہ کھول دیتی۔اس سے بڑادھوکہ اور غریب عوام کے زخموں کونمک چھڑکنا اور کیا ہوسکتاہے؟ انہوں نے کہاکہ چیئرمین نیب نے پنجاب کی 56کمپنیوں کاریکارڈ منگوا لیاہے۔انہوں نے کہاکہ مجھے نیب حکام نے پوچھا کہ آپ نے چوہدری لطیف کامعاہدہ کینسل کرکے آشیانہ ہاؤسنگ میں 193ملین کانقصان پہنچایا۔پی ایل ڈی سی نے چوہدری لطیف کا معاہدہ منسوخ کیا۔چوہدری لطیف کومنسوخ کرکے کاسا کوکنٹریکٹ دے دیا۔یہ کنٹریکٹ ہاؤسنگ اسکیم کا نہیں بلکہ انفراسٹرکچرکے لیے تھا۔شہبازشریف نے مجھے بتایا کہ جب مجھے اطلاع ملی کہ کنٹریکٹ میں گڑبڑ ہوئی توکمیٹی بنادی۔طارق باجوہ کی کمیٹی انکوائری میں یہ باتیں ثابت ہوگئیں۔میں سی سی اوکوفوری معطل کیااور ایل ڈی اے کومعاملہ سونپ دیا۔کنٹریکٹ کیلئے 51درخواستیں آئیں۔شہبازشریف نے کہاکہ میں نے نیب حکام کوبتایاکہ میں نے ایکشن لیااو راینٹی کرپشن سے انکوائری کروائی۔اگر میں ایسا نہ کرتاتوآ ج آپ بھی مجھ موردالزام ٹھہراتے ۔جس پرنیب حکام چپ ہوگئے۔انہوں نے کہاکہ جنرل کیانی کازمانہ تھا جس نے رینجرزسے زمین واپس کروائی۔آشیانہ قائداعظم میں 1700گھر بنائے گئے۔آشیانہ قائداعظم ہاؤسنگ کی فنڈنگ پنجاب بینک نے کی ہے۔انہوں نے کہاکہ وہاں گھروں میں بے سہارا اور غریب لوگ مقیم ہیں۔غریب آدمی کوسبسڈی دینی پڑتی ہے ورنہ وہ ایک کمرہ بھی نہیں بناسکتے۔انہوں نے کہاکہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کااصول پوری دنیامیں موجودہے۔انہوں نے کہاکہ احتساب کا نیا نظام لائیں گے اور نئے نظام کے تحت دنیا کے جس کونے میں بھی قوم کی لوٹی ہوئی دولت ہے وہ واپس لے کرآئیں گے۔ نیب نے مجھے بدنیتی پربلایا ۔نیب میں اربوں کی کرپشن کے کیسز پڑے ہیں لیکن ایکشن نہیں لیا جاتا۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح آج مجھے چائے پربلایا گیا اس طرح مخالفین کونہیں بلایا جاتا۔ کیاقوم کاپیسا بچانا جرم ہے؟ اگر یہ جرم ہے تویہ جرم ہزاربار کروں گا۔آئندہ نیب بلائے گا توآئین و قانون کی حکمرانی کیلئے ضرور جاؤں گا۔لیکن آئندہ نوٹس ملاتونیب کے ساتھ عوامی عدالت میں بھی جاؤں گا۔انہوں نے کہا کہ الیکشن آتے جاتے رہتے ہیں لیکن احتساب کاکڑاعمل جاری رہنا چاہیے۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
پیر 22 جنوری 2018 کی مزید خبریں
-
آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم اسکینڈل:وزیراعلیٰ شہبازشریف کابیان ریکارڈ،نیب حکام کی ڈیڑھ گھنٹہ پوچھ گچھ
-
چیف جسٹس نے پراسیکیوٹر جنرل نیب کی عدم تعیناتی پر وفاقی حکومت سے جواب طلب کرلیا
-
آرمی چیف کا ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری کا دورہ
-
نیب نے شریف خاندان کے خلاف لندن فلیٹس ریفرنس میں ضمنی ریفرنس دائر کر دیا
-
وزیراعلیٰ شہبازشریف کا آئندہ نوٹس پرنیب کیساتھ عوامی عدالت میں بھی جانے کااعلان
-
اسحاق ڈار کے خلاف نیب ریفرنس کی سماعت ،ْ
-
وزیراعظم نے جنسی زیادتی میں ملوث مجرمان کو سرعام پھانسی کی سزا دینے کی مخالفت کردی
-
عینی شاہد نے پنجاب یونیورسٹی میں ہونے والے تصادم کی وجوہات سے پردہ اٹھا دیا
-
پی آئی اے؛باکمال لوگوں کی لاجواب سروس نے مولانا طارق جمیل کے دل جیت لئیے
-
چوہدری نثار کی جانب سے جلد پریس کانفرنس کرنے کا فیصلہ
-
تحریک انصاف نے حیران کن طور پر پرویز رشید کو ڈان لیکس میں بے قصور قرار دے دیا
-
چار سدہ میں طالبعلم نے توہین رسالت کا الزام لگا کر پرنسپل کو مار ڈالا
-
ایس ایس پی راؤ انوار پر ہونے والے خود کش حملے کا ڈراپ سین سامنے آگیا
-
قصور جنسی زیادتی کے شکار بچوں کی غیر اخلاقی ویڈیوز تاحال یورپی ممالک میں فروخت کیے جانے کا انکشاف
-
افغانستان سے پولیو وائرس پاکستان آتا ہے ، پولیو کے خلاف حکومت کی مہم قابل ستائش ہے، معاملے پر مزید توجہ کی ضرورت ہے، ارکان سینیٹ
-
تحریک لبیک کا آئندہ انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان ،انتخابی مہم کا آغاز کر دیا
-
خیبرپختوںخواہ حکومت نے پشاور ریپڈ بس منصوبے کے افتتاح کی تاریخ کا اعلان کردیا
-
اوکاڑہ میں انسانیت شرما گئی
-
شریف برادران نےکرپشن بےنقاب ہونےپرنیب کودھمکیاں دیناشروع کردیں،عمران خان
-
پارلیمنٹ پر لعنت بھیجنے والوں کو انتخابات میں خود ہی سمجھ آ جائے گی،وزیراعظم
-
سندھ اسمبلی کے اراکین عوامی مسائل پر توجہ دینے کی بجائے ذاتی معاشقوں میں مگن رہنے لگے
-
زینب قتل کیس ،6بچیوں سے زیادتی کرنے کے بعد قتل کرنے والا مجرم ایک ہی ہے ،پنجاب پولیس
-
قائمہ کمیٹی داخلہ نے بچوں سے جنسی زیادتی اور قتل کی روک تھام کیلئے قانون میں فوری ترمیم کی سفارش کر دی
-
پاک فوج دشن کی جارحیت سے نمٹنے کے لئے ہمہ وقت تیار ہے،
-
اسفندیارولی خان کا آئندہ عام انتخابات میں کسی بھی جماعت سے اتحاد نہ کر نے کا اعلان
-
تحریک انصاف کی وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کودورہ خیبرپختونخواہ کی دعوت
-
وزیراعظم نے پارلیمنٹ ہائوس میں یادگارشہداء جمہوریت پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی
-
سی پیک کے مشرقی اور مغربی روٹس پر بھرپور کام ہو رہا ہے، کسی منصوبے کو ڈراپ نہیں کیا گیا
-
قصور زیادتی کیس: پولیس نے سراغ رساں کتوں کے پیسے لیے مگر کتے پھر بھی نہیں آئے،زینب کے والد کا الزام
-
بھارت کی ایما پر شروع پر ہونے والی فری بلوچستان مہم بھارت کے گلے پڑ گئی
-
زینب قتل کیس کامعاملہ
-
ایف بی آر نے شہر میں کروڑوں روپے کا کاروبار کرنے کے باوجود سیلز ٹیکس ادائیگی نہ کرنے والی جوتا ساز فیکٹریوں کا خفیہ سروے شروع کردیا
-
لاہور ہائیکورٹ نے صوبائی محتسب پنجاب کے دفتر سے نکالے گئے کنٹریکٹ ملازمین کو نوکریوں پر بحال کر دیا
-
عدالت عالیہ ادارے کے ملازمین کی ماں ہے ، نائب قاصدوں کا فرض ہے وہ ادارے کی خدمت کریں‘ جسٹس سید منصور علی شاہ
-
ْجہانگیر ترین کی نااہلی کے عدالتی فیصلے پرسپریم کورٹ میں نظرثانی کی درخواست دائر کردی گئی
-
قومی بیانیے سے اختلاف کر نے والے کا ر کن غا ئب کر دیئے جا تے ہیں،با ز یا ب ہو نے وا لے افراد کے ان کیمرہ بیا نا ت ریکا رڈ کیئے جا ئیں،ڈی جی ملٹری لینڈ کی سویلین پوسٹ پر حاضر سروس فوجی افسر کی تعیناتی ..
-
فاٹا کا خیبرپختونخوا میں انضمام اور رواج ایکٹ پر عمل درآمد نہیں ہوگا ، بلوچستان کی حکومت گرانے میں جے یوآئی(ف) کاکردارثانوی ہے، مسلم لیگ (ن) سے ہمارا حکومت میں اتحاد ہے انتخابی اتحادنہیں ہے، مولانافضل ..
-
وفاقی وزیر داخلہ نے قبل ازوقت انتخابات کا آ پشن مسترد کر دیا
-
پاکستان ریلویز کی بحالی کا کریڈٹ 2013 کے انتخابات میں محمد نواز شریف کوووٹ دینے والوں کو جاتا ہے، خواجہ سعد رفیق
-
کوئٹہ میں دہشتگردی کے پیش نظر کرایہ داری قانون پر سختی سے عملدرآمد کا آغاز
-
مردان ،ْننھی بچی عاصمہ کا دسویں روز بھی گرفتار نہ ہوسکا تاہم ضلع کونسل کے اجلاس میں پی ٹی آئی رہنماء آپس میں الجھ پڑے
-
ساہیوال، بہن کو بری راہ پر چلانے کے شبہ میں 24سالہ شادی شدہ لڑکی پر مسلح افراد کا تشدد
-
نقیب اللہ پاکستان سے محبت کرتا تھا وہ کیسے دہشت گرد ہوسکتا ہے ، والد خان محمود
-
شوہر کے شاپنگ پر ساتھ جانے سے انکار کرنے پر بیوی نے خودکشی کر لی
-
فلپائنی آتش فشاں نے راکھ اگلنا شروع کر دی
-
امریکی حکومتی شٹ ڈاؤن پر مذاکرات پھر ناکام، لاکھوں ملازمین فارغ
-
ایران کی سالانہ بحری فوجی مشقیں شروع ہو گئیں
-
274بچوں سے جنسی زیادتی اوران کی ویڈیوزفروخت کرنے والا شخص و ینزویلامیں گرفتار
-
سعودی ٹیلی کام کمپنی ایس ٹی سی نے انٹرنیٹ پیکجز بحال کر دئیے
-
کرد ملیشیا کا عفرین میں ترک فوج کے خلاف کامیابی کا دعویٰ ،
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.