عابد شیر علی کو ڈینگیں مارنی مہنگی پڑ گئیں

اپنی آمد پر ہزاروں لوگ جمع کر لینے کا دعویٰ کرنے والے عابد شیر علی فیصل آباد میں سڑک کا افتتاح کرنے پہنچے تو چند لوگوں کے علاوہ کوئی نہ آیا

ہفتہ 20 جنوری 2018 23:12

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ 20 جنوری 2018ء): عابد شیر علی کو ڈینگیں مارنی مہنگی پڑ گئیں۔اپنی آمد پر ہزاروں لوگ جمع کر لینے کا دعویٰ کرنے والے عابد شیر علی فیصل آباد میں سڑک کا افتتاح کرنے پہنچے تو چند لوگوں کے علاوہ کوئی نہ آیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عابد شیر علی نے نجی ٹی وی میں ڈینگیں مارتے ہوئے کہا تھا کہ وہ جہاں جائیں وہاں ہزاروں لوگ ایسے ہی جمع ہو جاتے ہیں۔اپنی آمد پر ہزاروں لوگ جمع کر لینے کا دعویٰ کرنے والے عابد شیر علی فیصل آباد میں یونین کونسل سڑک کا افتتاح کرنے پہنچے تو چند لوگوں کے علاوہ کوئی نہ آیا۔خالی کرسیاں عابد شیر علی کے دعوے کا مذاق اڑاتی رہیں۔ویڈیو دیکھیں۔