قومی بقاء و سلامتی اور ترقی و خوشحالی کیلئے بد عنوان اشرافیہ کے خلاف ایماندار اور مخلص قیادت کا انتخاب اشد ضروری ہے،پرویز خٹک
عوام اشرافیہ کے ہاتھوں کا کھلونا نہ بنیں اپنی سوچ سے کام لیں ، اپنی دُنیا آپ پیدا کریں اور زندہ ہونے کا ثبوت دیں ۔زندگی بھیک میں نہیں ملتی ، بڑھ کر چھینی جاتی ہے ووٹ کا غلط استعمال اپنی تباہی و بربادی کو دعوت دینے کے مترادف ہے،قوم کو اپنی ذات کے حصار سے نکل کر اجتماعی سوچ پیدا کرنی ہو گی۔ اگر پاکستان کوایماندار قیادت مل جائے تو عظیم ملک بن سکتا ہے ، رسالپور میں عوامی اجتماع سے خطاب
ہفتہ 20 جنوری 2018 21:23
(جاری ہے)
قوم کو اپنی ذات کے حصار سے نکل کر اجتماعی سوچ پیدا کرنی ہو گی۔
اگر پاکستان کوایماندار قیادت مل جائے تو عظیم ملک بن سکتا ہے ۔ان خیالات کا اظہار اُنہوںنے رسالپور میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ضلع ناظم لیاقت خٹک ،رکن قومی اسمبلی علی محمد ، ایم این اے ڈاکٹر عمران خٹک ، پی ٹی آئی کے مقامی رہنما ساجد مشوانی اور دیگر نے بھی اجتماع سے خطاب کیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ایک وقت تھا کہ وہ پاکستان میں موجود سیاسی قوتوں سے مایوس ہو چکے تھے ۔وہ سوچتے تھے کہ پاکستان میں نظام کبھی بھی ٹھیک نہیں ہو سکتا ۔جب عمران خان نے تبدیلی کا نعرہ لگایا اور قوم کو ایک وژن دیا تو اُمید پیدا ہو ئی اور اُن کے تبدیلی کے قافلے میں شامل ہو گئے ۔پاکستان کو مسائل کی دلدل سے نکالنے کیلئے عمران خان جیسی مخلص اور والہانہ قیادت کی ضرورت ہے جس نے عوام میں شعور پید اکیا اور غریب کو اُس کے حقوق سے باخبر کیا ۔پرویز خٹک نے کہاکہ اشرافیہ نے غریب عوام کو اپنی سیاست میں اُلجھائے رکھا اور اُن کا ہمیشہ استحصال کیا ۔ اشرافیہ سے کبھی کسی نے نہیں پوچھا کہ غریب کیلئے تعلیم کیوں نہیں ۔ علاج کی سہولت کیوں میسر نہیں ۔ کیا پاکستان صرف سرمایہ دار طبقے کیلئے بنا تھا ۔ آخر غریب کا قصور کیا ہے کہ اُسے ہر بار اپنے مفادات کیلئے استعمال کرکے بے یار و مددگا رچھوڑ دیا جاتا ہے ۔وزیراعلیٰ نے عوام سے کہاکہ کب تک سرمایہ دار طبقے کی غلامی کرتے رہیں گے ۔کب تک اپنے مستقبل کا سودا کرتے رہیں گے ۔جس اشرافیہ نے گزشتہ کئی دہائیوں میں عوامی مسائل کو توجہ نہیں دی اُس سے اُمیدیں وابستہ رکھنا بیوقوفی ہے ۔اشرافیہ نے غریب کو کبھی بھیڑ بکریوں سے زیادہ اہمیت نہیں دی ۔ عوام کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنی زندگی کے مقصد اور ذمہ داریوں کو پہچانیں ۔ زندگی پر ڈاکہ ڈالنے والوں اور چوروں سے خبردار رہیں ۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ نا اہل حکمران پاکستان میں ترقی اور خوشحالی کا دعویٰ کرتے ہیں مگر قرضوں پہ قرضے لیکر پاکستان کی معیشت تباہ کر دی ۔ان کی لوٹ مار کی وجہ سے پاکستان کا پاسپورٹ بد نام ہو چکا ہے ۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ تعجب کی بات یہ ہے کہ نااہل حکمرانوں نے کبھی عوام کے درد اور تکلیف کو سمجھنے کی کوشش ہی نہیں کی ۔ نوازشریف تین بار وزیراعظم بنے مگر عوام سے لگائو کا تعلق یہ ہے کہ کہتے ہیں کہ مجھے پتہ ہی نہیں کہ عدالتوں میں غریب کو لمبی لمبی تاریخیں دی جاتی ہیں ۔ وہ کہتے ہیں کہ مجھے معلوم ہی نہیں کہ عوام سے بھاری فیسیں لی جاتی ہیں۔ غریب سے ووٹ لیکر اقتدار میں آنے والے عوامی مسائل سے اتنے بے خبر ہیں کہ عوام کو بھی اس کا اندازہ ہی نہیں تھا عوام کبھی اُن کی توجہ کا مرکز رہے ہی نہیں کیونکہ اشرافیہ کو صرف اپنی لوٹ مار سے سرو کار ہوتا ہے ۔ڈوب مر نے کا مقام ہے ایسے وزیراعظم کیلئے اور اُس کے رفقاء کیلئے اور ایسے لوگ بھی قابل رحم ہیں جو بار بار ظلم سہنے کے باوجود نواز شریف اور زرداری جیسے نااہل لوگوں کو منتخب کرتے ہیں۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ پاکستانی سیاست کی تاریخ میں واحد تحریک انصاف ہے جس نے ایک طرف عوام میں شعور پیدا کیا اور دوسری طرف اشرافیہ کے خلاف میدان میں نکلی ۔تحریک انصاف کی جدوجہد کے ثمرات سب کے سامنے ہیں ۔ ملک میں پہلی بار طاقتور ترین اشرافیہ کے سرغنہ کو نااہل ہو کر گھر جانا پڑا ۔وزیراعلیٰ نے نظام کی تبدیلی کیلئے صوبائی حکومت کی اصلاحا ت کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ جب وہ حکومت میں آئے تو ہر طرف بدامنی تھی، ادارے تباہ تھے ۔ صوبے کا سٹرکچر تباہ حال تھا ۔ہماری ساڑھے چار سالہ کاوشوں کا نتیجہ ہے کہ آج صوبے میں امن ہے ۔ادارے کام کر رہے ہیں ۔ صوبے کی مجموعی شکل تبدیل ہو چکی ہے ۔ہم نے ہر محکمے میں اصلاحات کیں اور خدمات کی فراہمی کا ایک فول پروف سسٹم دیا ۔ اطلاعات تک رسائی ، خدمات تک رسائی، وصل بلوئر ، کنفلکٹ آف انٹرسٹ جیسے بہترین قوانین بنائے تاکہ کسی کولوٹ مار کرنے کی جرات نہ ہو سکے۔پرویز خٹک نے کہا کہ ترقیاتی کام صوبہ بھر میں جاری ہیں تاہم عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی ہماری ترجیحات ہیں ۔ہم نے سرمایہ دارانہ غلبے کو ختم کرنا ہے اور غریب کو طاقتور بنانا ہے ۔غریب کی بنیاد مضبوط بنانی ہے جس کیلئے ہم نے 35 ارب روپے سے پرائمری سکولوں کا معیار بلند کیا ہے ۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ ظلم کی انتہاء یہ ہے کہ غریب کا بچہ سرکاری سکولوں میں اردو میں تعلیم حاصل کرے اور آگے جاکر کالج اور یونیورسٹی کی سطح پرانگلش کا مقابلہ کیسے کرے گا۔ مگر کبھی حکمرانوں نے اس پر توجہ نہیں دی۔ 35 لاکھ بچے سرکاری سکولوں میں زیر تعلیم ہیں جن کے مستقبل کو تباہ کیا گیا۔ہم نے پرائمری کی سطح پر انگلش میڈیم کا اجراء کیا تاکہ غریب میں بھی امیر کے مقابلے کی جرات پیدا ہو سکے ۔عوام کو چاہیئے کہ وہ اپنے بچوں پر توجہ دیں ابھی سے اُن کی تعلیم و تربیت کریں گے تو مستقبل خوشحال ہو گا بصورت دیگر تباہی کا سیلاب جاری رہے گا۔ ہم نے ظلم کے خلاف رکاوٹیں کھڑی کرنی ہیں اور اپنے بچوں کو ظالمانہ نظام سے لڑنے کیلئے تیار کرنا ہے ۔انہوںنے کہاکہ صوبائی حکومت نے غریب عوام کیلئے تعلیم ، صحت ، پولیس ، پٹوار ، صنعت اور دیگر تمام شعبوں میں فول پروف سسٹم کی بنیاد رکھ دی ہے جس کو مزید مضبوط کرنا ہے۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
ہفتہ 20 جنوری 2018 کی مزید خبریں
-
اس ملک میں صرف آئین اور قانون کی حکمرانی ہو گی، جسٹس ثاقب نثار
-
پانچ ججوں نے مجھے برخاست کیا مگر عوام نے فیصلہ مسترد کر دیا ،نیا پاکستان بنانیوالے لاڈلے نے گالیوں الزام تراشی بہتان کی سیاست کے سوا صوبہ کے لیے کچھ نہیں کیا ،
-
سات روز میں شریعت نافذ کرو،مطالبہ تسلیم نہ کیا گیا تو پنجاب کے بازار، گلیاں اور کوچے بند کر دینگے‘ پیر حمید الدین سیالوی
-
جو لعنت بھیجنے کی سیاست کرتے ہیں ان کو چیلنج کرتا ہوں اسمبلی میں آئیں جرات ہے تو عدم اعتماد کی تحریک پیش کریں ، شاہد خاقان عباسی
-
بلوچستان کے بعد گلگت بلتستان میں بھی ن لیگ کی حکومت کی بساط لپیٹنے کی تیاریاں مکمل
-
مشاہد اللہ خان کی انتظار احمد کے اہل خانہ سے تعزیت ،ہرممکن تعاون کی یقین دہانی ، واقعے شفاف تحقیقات کرائی جائیں ہدایات
-
عابد شیر علی کو ڈینگیں مارنی مہنگی پڑ گئیں
-
نقیب محسود کی معصوم بچیوں کیجانب سے انصاف کی اپیل
-
بلوچستان کے بعد آصف زرداری کی خیبرپختونخواہ حکومت کی بساط لپیٹنے کی بھی تیاری
-
نواز شریف کے دشمن دراصل ترقی روشنی اور امن کے دشمن ہیں ،
-
پنجاب حکومت کا شرمناک اقدام، قصور کی ننھی زینب کا قاتل تاحال پکڑنے میں ناکام، لیکن زینب کے حق میں آواز اٹھانے والوں کو دھمکیاں دی جانے لگیں
-
حکومت نے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ایجنسیوں کو عوام کی سلامتی اور حفاظت کیلئے بہتر بنایا، اغوا برائے تاوان کے حالیہ واقعات میں پولیس کی کارکردگی قابل تحسین ہے،وزیرمملکت برائے توانائی عابد ..
-
استعفیٰ نہ دینے کی صورت میں شہباز شریف کو گرفتار کیے جانے کا امکان
-
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دکھنے والے جنسی درندے کو گرفتار کر لیا گیا
-
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں پاکستان اور امریکا کے مندوبین میں لفظی جنگ
-
پارلیمینٹ پر لعن طعن کے بعد عوام نے عمران خان کے حق میں فیصلہ سنا دیا
-
ہیروئن سمگل کرنے والی غیرملکی ماڈل کے ساتھ کسٹم حکام کی سیلفیوں نے سوشل میڈیا صارفین کو برہم کر دیا
-
نقیب اللہ کیس کا ملبہ صرف راؤ انوار پر نہیں ڈالا جاسکتا، فاروق ستار
-
ْگذشتہ رات دبئی میں شوکت خانم ہسپتال کی فنڈ ریزنگ کے تمام سابقہ ریکارڈ ٹوٹ گئے،عمران خان
-
لاہور جلسہ میں ناکامی کی وجہ سے عمران خان نے پارلیمنٹ کو گالی دی، مریم نواز
-
عمران خان اور شیخ رشید کی دبئی میں اہم ملاقاتیں، 4 فروری تک پارلیمنٹ سے مستعفیٰ ہونے کا فیصلہ
-
چیف جسٹس ثاقب نثار کا لاہور میں ماحولیاتی آلودگی بڑھنے پر از خود نوٹس
-
چوہدری نثار، پرویز رشید لفظی جنگ، نوازشریف نے اپنا وزن سینیٹر پرویز رشید کے پلڑے میں ڈال دیا
-
امبر الرٹ کی طرز پر’’تلاش‘‘-- ایمرجنسی الرٹ سسٹم تیا ر کیا جائے گا
-
ہیلتھ کارڈ پرمنی لانڈرنگ کرنے کی تصویر لگانا شرمناک عمل ہے ، شریف مافیا تاثر دے رہا ہے کہ منی لانڈرنگ غلط چیز نہیں ہے ، دنیا کی کسی جمہوریت میں ایسی حرکت قابل قبول نہیں ہے ،پی ٹی آئی چیئرمین عمران ..
-
پورے یقین سے کہتا ہوں شہباز حکومت دو ماہ سے بھی پہلے اپنے انجام کو پہنچ جائیگی‘ طاہر القادری
-
جنوری سے پہلے کوئی استعفیٰ نہیں دیگا ،اس سے پہلے دیا گیا تو ضمنی انتخابات میں مقبولیت کا پول کھل جائیگا‘ سعد رفیق
-
اللہ کے نام پر بننے والے پاکستان پرکوئی بری نظر نہیں ڈال سکتا، ایئرچیف
-
نواز شریف کو 2 ہفتے تک جیل کی سزا ہو جائے گی
-
قومی بقاء و سلامتی اور ترقی و خوشحالی کیلئے بد عنوان اشرافیہ کے خلاف ایماندار اور مخلص قیادت کا انتخاب اشد ضروری ہے،پرویز خٹک
-
میانوالی ، دو خاندانوں میں زمین کا تنازعہ ، گھر میں گھس کر 3خواتین سمیت 4افراد کو قتل کردیا گیا
-
زینب قتل کیس، پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران دو مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا
-
کراچی ،متحدہ لندن کے دہشت گرد نسیم خان عرف کالا کو گرفتارکرلیا گیا
-
تحریک انصاف نے سپیکر قومی اسمبلی کے نام مراسلہ بھیج دیا
-
حب میں کامیاب جلسہ کر کے پیپلز پارٹی کے دشمنوں کو جواب دے دیا،خوش نصیب ہوں کہ میں نے بلاول بھٹو کی صورت میں ذوالفقار علی بھٹو کو جنم لیتے دیکھا ہے، مولابخش چانڈیو
-
نقیب اللہ محسود کے قتل کیس واقعہ کی انکوائری جاری ہے، جو بھی پولیس افسر ملوث پایا گیا اسے عدالت ضرور سزا دے گی،آغا سراج درانی
-
زینب قتل کیس میںملوث ملزمان کو جلد ازجلد گرفتار کر کے قصور کو شہریوں کے تعاون سے امن کاگہوارہ بنایا جائے گا،ڈی پی اوزاہد نواز مروت
-
مارے گئے نقیب اللہ محسود پر کوئی مقدمہ درج نہیں ، ذرائع
-
لاہور ہائیکورٹ اور جوڈیشری آف انگلینڈ کے مابین باہمی تعاون کا سمجھوتہ طے پاگیا
-
کراچی، 13 سالہ لڑکی کو اغواء اور زیاتی کا نشانہ بنانے سے متعلق دائر مقدمے کی سماست 23 جنوری تک ملتوی
-
زینب قتل کیس ،ْپولیس کا ملزمان کو گرفتار کرنے کا دعویٰ
-
نقیب اللہ محسود کے قتل کے بعد کراچی پولیس کا ایک اوراِن کاؤنٹر
-
ملک میں گالی اور افراتفری کی سیاست کے ذمہ دار عمران خان ہیں، مشاہد اللہ خان
-
وٹس ایپ نے چھوٹے کاروبار کے لیے الگ سے ایپ لانچ کردی
-
گنی میں سعودی عالم دین کے قتل میں ملوث مشتبہ ملزم گرفتار
-
خون ٹیسٹ سے کینسرکی تشخیص ،سائنس دانوں کااہم طبی سنگِ میل
-
کینیڈامیں متعدد نئے شعبوں میں اسکل ورکر پروگرامز شامل ،نوکریوں کا اعلان
-
افغان طالبان حکومت کے ساتھ امن مذاکرات کریں، امریکی معاون وزیر خارجہ
-
لبنان میں شدید سردی کے باعث بچوں اور خواتین سمیت10 شامی مہاجرین ہلاک
-
عام آدمی ہوں، پروٹوکول کے بارے میں زیادہ نہیں جانتا، نریندر مودی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.