پانچ ججوں نے مجھے برخاست کیا مگر عوام نے فیصلہ مسترد کر دیا ،نیا پاکستان بنانیوالے لاڈلے نے گالیوں الزام تراشی بہتان کی سیاست کے سوا صوبہ کے لیے کچھ نہیں کیا ،

2018میں الیکشن نہیں ریفرنڈم ہوگا ،میں طاہر القادری نہیںہوں جو بجلی کی تار سے نکالنے والے پٹاخے سے ڈر جائوں میں نواز شریف ہوں ،ان کا سیاسی شو خالی کرسیوں کا تھا مگر ہری پور جم غفیر کرسیوںسے بھرا ہے ،عمران خان الزام تراشی کا خان ہے، تبدیلی کے ہوائی نعروں والوں نے ہری پو رکیلئے کیا کیا سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کا ہری پوری میں جلسہ عام سے خطاب

ہفتہ 20 جنوری 2018 19:52

ہری پور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ 20 جنوری 2018ء)سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پانچ ججوں نے مجھے برخاست کیا مگر عوام نے فیصلہ مسترد کر دیا نیا پاکستان بنانے والے لاڈلے نے گالیوں الزام تراشی بہتان کی سیاست کے سوا صوبہ کے لیے کچھ نہیں کیا ہے 2018میں الیکشن نہیں ریفرنڈم ہوگا میں طاہر القادری نہیںہوں جو بجلی کی تار سے نکالنے والے پٹاخے سے ڈر جائوں میں نواز شریف ہوں تین دن پہلے لاہور میں جو شو ہوا تھا سب لیڈر اکھٹے تھے وہ لیڈر جو کل ایک دوسرے کو گالیاں دیتے تھے ایک دوسرے پر جوتے پھینکتے تھے ایک صف میں کھڑے ہو گے اب کہاں گئی وہ اصولی سیاست ان کا ایجنڈہ صرف نواز شریف کی مخالفت کرنا تھایہ ہی ان کا پروگرام تھا ہری پور کا جم غفیر ان سے د س گناہ بڑا ہے ہری پور کے باسیوں نے ہمیشہ میری عزت کا مان رکھا ہے ،ان کا سیاسی شو خالی کرسیوں کا تھا مگر ہری پور جم غفیر کرسیوںسے بھرا ہے ہری پور کی عوام کو سلام پیش کرتا ہوںانھوںنے ان کی سیاست کو رد کر دیا ہے جو کل لعنت بھیجتا تھا میں نے پہلے بھی کہا تھا وہ جس تالی میں کھاتا ہے وہاں چھید کرتا ہے ۔

(جاری ہے)

سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کا یہاں ہری پوری میں جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ یہ الزام تراشی کا خان ہے کبھی چیف سیکرٹری کبھی کس کو کس جیل میں بند کرنے کی دھمکیاں دیتا ہے میں بتا دینا چاہتاہوں کہ تم خود جیل جائوگے ،اس شخص نے قومی اخلاقیات کو بگاڑ دیا ہے ،ہم کو ایسا منظور نہیں ہے ،لاہور والوںنے ان کو اوقات یاد کروادی ہے جج کہتے ہیں یہ عمران خان صادق اور امین ہے ،اس کے قصے روزانہ ٹی وی اخباروں میں آتے ہیں ،ان کو نظر نہیں آتا میں سلام پیش کرتاہوں ان ججوں کو جنہوں نے عمران خان کو صادق اور امین قرار دیا ہے ،نیازی سروس لیمیٹڈ بھی عمران خان کی نہیں ہے ،وہ بھی میری ہی ہو گی جس نے اقبال جرم کیا ہے کہ نیازی کمپنی میری ہے ،بنی گالہ کے لیے اس نے جعل سازی کی ہے پھر بھی کہا جاتا ہے کہ آپ وہ نیازی نہیں ہیں عمران بیٹا تم وہ نیازی نہیں ہو ۔

میاں نواز شریف نے کہا کہ پاکستان میںموٹر وے کے جال بیچھا دیئے ہیں ،ہزارہ موٹر وے کا شاہد خاقان عباسی نے افتتاح کیا ہے ،لواری ٹنل پر ہم نے پچیس ارب روپے خرچ کیے چھ رویے موٹر وے عوام کے سہولیات کے لیے ہے اب چائینہ باڈر تک لے جائیں گیں ،مسلم لیگ ن ترقی کا دوسر ا نام ہے ہم نے پاکستان سے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کر دیا ہے ملک کو اندھیروں سے نکال دیا ہے الزام تراشی گالم گلوچ کی سیاست کرنے والوں نے صوصبہ کے پی کے میں کون سے بجلی پیدا کی ہے ،کتنے کارخانے لگائے ہیں دو ارب درخت لگانے کے دعوی کرنے والوں نے دو لاکھ درخت بھی نہیں لگائے ہیں پانچ ججوں نے نواز شریف کو نکال باہر پھینکا ہے مگر عوام کی عدالت نے مجھے پھر سے منتخب کر دیا ہے ،اگر میںقصور وار ہوں تو میں حاضر ہوں قوم کی امانت میں خیانت کرنے والوں کو اپنا فیصلہ واپس لینا ہو گا ووٹ کے تقدس سے عوام نے مجھے منتخب کیا ہے ،پرچی کی طاقت ہمارا مینڈیٹ ہے کسی میں دم خم نہیں ہونا چائیے انصاف کے دہرے معیار ہم کو منظور نہیں ہیں سب کے لیے برابر ہونا چائیے امیر غریب صدر وزیر اعظم سب کے لیے ایک ترازو کا قانون ہو گا تو چلے گا ۔

انہوں نے کہا کہ اس قانون کے تحت نظام ٹھیک رہے گاعوام نے 2018میں عزت دی منتخب کیا تو بے گھر افراد کو آسان اقساط پر گھر فراہم کریں گیں پانچ سے دس سال کے عرصے میں کم اقساط پر گھر بنا کر دیں گیں پاکستان کے بے گھروں کو گھر فراہمی سکیم شروع کر یں گیں نیا پاکستان بنانے والوں میں کچھ نہیں ہے اب میں جان گیا ہوں تین دن پیلے ان کی اوقات دیکھ لی ہے مجھے 2018میں پاکستان بھر میں مسلم لگ ن نظر آ رہی ہے، عوام سازشوں کو ملیا میٹ کر دیں گیں ہم نے دھرنوں ناچ گانوں کے باجود بھی کام کیے ہیں گالم گلوچ کی سیاست کرنیوالوں نے صوبہ میں کون سے سکول میڈیکل کالج یونیورسٹیاں ہسپتال بنائے ہیں الٹا سب بند کردیا ہے ۔

انھوںنے کہا کہ ہری پور آکر بہت خوشی ہو رہی ہے ہزارہ موٹر وے کو دیکھ کر دل خوش ہوتا ہے ،بڑی پیار سے یہ بنائی ہے مجھے صلہ ٹھیک نہیں دیا گیا صرف ایک اقامہ سے برخاست کر دیا گیا یہ کیا فیصلہ ہے ،صوبہ کے پی کے میں بھی ن لیگی بستے ہیں بیس گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کر دیا ہے تبدیلی کے ہوائی نعروں والوں نے ہری پو رکے لیے کیا کیا ہے، کے پی میں بھی موٹر وے بجلی لوڈشیڈنگ ختم بھی نواز شریف نے کی ہے لاڈلے سے پوچھا جائے صوبہ سمیت ہری پو رمیں کون سے کارخانے سٹرکیں بنائی ہیں لاہور میں فلاپ شو کرنیوالوں سے خالی کرسیوں سے خطاب کیا ۔

نواز شریف نے کہا کہ میں جو بات کرتا ہوں وہ پوری کرتا ہوں جو دعدہ کرتاہوں پورا کرتا ہوں ہری پور کے باسیوں نے بتانا چاہتا ہوں کہ میں ترقی کے ایجنڈے پر کام کر رہا تھاانڈسٹری زراعت سمیت تجارت بڑھانا چاہتا تھا مگر مجھے کام نہیں کرنے دیا گیا ووٹ کے تقدس پرچی کی طاقت کے لیے عوام کی عدالت میں آگیاہوں عوام کا غم غفیر عدالت کو نظر نہیں آتا ہے انصاف کے دہر ے معیار کو اب ختم ہونا چائیے سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف ہری پور کرٹس کمیٹی گرائونڈ میں کارکنوں سے خطاب کر رہے تھے ،اس موقع پر ہیلی کپٹرسے پھولوں کی پتیاں بھی نچھاور کی گئیں ہزاروں کی تعداد میں کارکنوں نے جلسہ میں شرکت کی مریم نواز کپٹن صفدر سمیت اس موقع پر ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی،سردارمہتاب عباسی اورآصف کرمانی سمیت دیگر مرکزی قائدین بھی موجود تھے، پارٹی نغموں سے کارکنوں کا لہو گرماتے رہے ۔