عمران خان کا مال روڈ فلاپ شو کے بعد طاہر القادری سے فاصلہ رکھنے کا فیصلہ، اسمبلیوں سے استعفیٰ بھی نہیں دیا جائے گا

ہفتہ 20 جنوری 2018 00:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 19 جنوری 2018ء) عمران خان نے مال روڈ فلاپ شو کے بعد طاہر القادری سے فاصلہ رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق معروف اور سینئر صحافی ہارون رشید کی جانب سے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے دعوی کیا گیا ہے کہ عمران خان اب طاہر القادری سے فاصلہ رکھیں گے۔ مال روڈ کے فلاپ جلسے کے بعد تحریک انصاف نے فیصلہ کیا ہے کہ اب پاکستان عوامی تحریک سے فاصلہ رکھا جائے گا۔ جبکہ اسمبلیوں سے استعفیٰ بھی نہیں دیا جائے گا۔ اس حوالے  سے مزید تفصیلات ملاحظہ کیجیے:

متعلقہ عنوان :