اردو کے نامور شاعر ساقی فاروقی لندن میں خالق حقیقی سے جا ملے

جمعہ 19 جنوری 2018 23:30

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 19 جنوری 2018ء) اردو کے نامور شاعر ساقی فاروقی لندن میں طویل علالت کے بعد خالق حقیقی سے جا ملے۔تفصیلات کے مطابق اردوکےنامورشاعرساقی فاروقی برطانیہ میں انتقال کرگئے۔ساقی فاروقی کی عمر81برس تھی۔3 برس سےعلیل تھے۔

(جاری ہے)

ساقی فاروقی کا پورا نام قاضی محمد شمشاد فاروقی تھا اور آپ بھارت کے شہر گورکھپور میں 21 دسمبر 1936 کو پیدا ہوئے۔ادبی خدمات کے علاوہ کچھ عرصہ صحافت کے ساتھ بھی منسلک رہے۔ساقی فاروقی حاجی بھائی پانی والا، رات کے مسافر، رادار، سرخ گلاب اور بدرمنیر، ہدایت نامہ شاعر، پیاس کا صحرا اور بہرام کی واپسی جیسی شاہکار تصانیف لکھ چکے تھے۔